بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

میرے ماں باپ مر گئے اور میں بستر پر آ گئی، لیکن اب ۔۔ گھوٹکی ٹرین حادثے کا شکار 14 سالہ کائنات کی رُلا دینے والی کہانی

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)رواں ماہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ہونے والا دلخراش ٹرین حادثہ الم ومصائب کی ناقابل فراموش داستانیں چھوڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرین حادثے میں ستر سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، ان زخمیوں

میں کراچی کی بارہ سالہ کائنات بھی شامل ہیں جو اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے اہل خانہ کے ساتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہی تھی سات جون کو ڈہرکی کے قریب خوفناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹانگیں اور خاندان کے 5 افراد کھو دینے والی بچی نے حکومت سے علاج کرانے کی اپیل کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں موجود بچی آہ و بکا کرتے ہوئے حکومت سے اپنے علاج کی درخواست کررہی ہے۔ویڈیو میں بچی کا کہنا ہے کہ میرا نام کائنات ہے اور جس روز یہ حادثہ پیش آیا ہم اس روز بھائی کی شادی کے لیے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہے تھے، ٹرین میں ہم 9 لوگ سوار تھے جن میں سے 5 اس حادثے میں انتقال کرگئے۔بچی کے مطابق ٹرین حادثے میں بچ جانے والے 4 افراد میں سے 3 گھر جاچکے ہیں اب اپنے اہل خانہ میں آخری میں ہی ہوں جو ہسپتال میں ہوں۔کائنات نے اپنی ویڈیو میں حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے گزارش کی کہ میرا علاج کروایا جائے تاکہ میں اپنی ٹانگوں پر چل اپنے گھر جاؤں۔کائنات کا کہنا تھا میری حکومت سے گزارش ہے کہ میرے ٹھیک ہونے میں مدد کریں تاکہ میں اپنے پیروں پر چل سکوں اور میرے خاندان کے جو لوگ بچ گئے ہیں ان کے ساتھ رہ سکوں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…