بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

نبی اکرمﷺ نے فرمایا 5 دعائیں ضرور قبول کی جاتی ہیں۔۔۔ وہ 5 دعائیں کونسی ہیں ؟ ایمان افروز معلومات

datetime 1  جولائی  2021 |

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نبی کریمﷺ نے فرمایا پیٹھ پیچھے مسلمان بھائی کی دعا قبول ہوتی ہے اس کے پاس ایک فرشتہ دعا کرنے والے کے سر کے قریب مقرر ہوتا ہے جب کوئی کسی مسلمان بھائی کیلئے دعا کرتا ہے تو فرشتہ اس پر آمین کہتا ہے اور یوں کہتا ہے کہ مسلمان کے حق میں جو تونے دعا کی ہے وہ تیرے لیے بھی اس جیسی ہی نعمت

کی خوشخبری ہے ۔ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں پہلے تجھ سے شروع کروں گا ۔ تم جو دعائیں دوسروں کیلئے مانگ رہے وہ سب دعائیں میں پہلے تمہارے حق میں قبول کروں گا پہلے تمہیں دونگا پہلے تمہیں عطاء کروں گاسب سے زیادہ قبول ہونیوالی دعائیں کونسی ہیں یاد رکھیں نبی اکرمﷺ نے فرمایا پانچ دعائیں ضرور قبول کی جاتی ہیں پہلے نمبر پر مظلوم کی دعا دوسرے نمبر پر حاجی کی دعا تیسرے نمبر پر مریض کی دعا چوتھے نمبر مجاہد کی دعا او رپانچویں نمبر پر ایک مسلمان بھائی کی دعا جو دوسرے مسلمان بھائی کیلئے اس کے پیٹھ پیچھے کرتا ہے ۔حضرت ابراہیم بن ادم فرماتے ہیں میں بیت اللہ شریف ہمیشہ رات کو ایسے موقع کا متلاشی اور خواہش مند تھا کہ خانہ کعبہ خالی اور ایسے وقت میں عبادت کروں۔ ایک رات جب بارش ہورہی تھی خانہ کعبہ میں صرف میں ہی تواف کررہا تھا میں نے موقع غنیمت جان کر کعبہ کے حلقے یعنی بابِ کعبہ میں ہاتھ ڈالا اور گناہوں کی پاکی اور مغفرت کی طلب

کی اور اس وقت غیب سے آواز آئی کہ تمام مخلوق مجھ سے یہی چاہتی یہ سن کر میں نے کہایا اللہ آپ صرف میری ہی گناہوں کو بخش دیں پھر آواز آئی اے میرے بندے تم دوسری ساری مخلوق کے متعلق ہمارے ساتھ گفتگو کرو یعنی اپنے علاوہ دوسروں کے متعلق دعا کرو لیکن اپنے لیے کوئی بات نہ کرو کیونکہ تمہارے متعلق دوسروں کا کہنا دعا کرنا زیادہ فائدہ مند ہے ۔

اللہ پاک سب کی دعائیں قبول فرماتے ہیں لیکن اس کا بدلہ کبھی فوراً مل جاتا ہے کبھی تاخیر سے ملتا ہے یہ سب اس کی حکمت پر ہے مگر بعض اوقات ہمارے کچھ ایسے اعمال ہوتے ہیں جو ہماری دعاؤں کی قبولیت میں رکاوٹ کا سبب بن جاتے ہیں ۔صرف دو لوگ مقدر والے ہوتے ہیں ایک وہ جنہیں وفادار دوست ملتا ہےاور دوسرا وہ جس کے ساتھ ماں کی دعائیں

ہوتی ہیں حضرت علی ؓ فرماتے ہیں جب تم بغیر کسی وجہ کے خوشی محسوس کرو تو یقین کرلو کوئی نہ کوئی آپ کیلئے دعا ضرور کررہا ہےجس کی وجہ سے تم خود میں خوشی محسوس کررہے ہیں اور تم بہت زیاد خوش ہورہے ہیں ایسا آپ کے ساتھ بھی لازمی ہوتا ہوگا کہ جب آپ بغیر کسی وجہ کے خوش ہورہے ہوتے ہیں لوگ آپ سے پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ خیریت

تو ہے آج بہت خوش نظر آرہے ہیںلیکن اس وقت ہمیں بھی نہیں پتا ہوتا کہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے اس کے پیچھے وجہ یہی ہوتی ہے کہ کوئی آپ کیلئے بہت زیادہ دعا کررہا ہوتا ہے کہ اسی دعا کے نتیجے میں آپ کے چہرے پر خوشی کے لمحات ظاہر ہورہے ہوتے ہیں ۔وہ دعا آپ کی ماں کی ہوسکتی ہے وہ دعا آپ کے دوست کی ہوسکتی ہے اور آپ کے قریبی شخص کی ہوسکتی ہے جو آپ کیلئے دعا کررہا ہوتا ہے۔ جب ہم کسی کیلئے دعا کریں گے تو سب پہلے وہ ہمارے حق میں قبول ہوگی بعد میں دوسروں کیلئے ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…