بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

جے یو آئی (ف)کے رہنما مولانا جمال الدین وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ڈیسک بجاتے رہے

datetime 1  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب پر جے یو آئی (ف) کے ارکان عمران خان کے حق میں ڈیسک بجاتے رہے ، تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے وزیر اعظم عمران خان کے قومی اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ”وزیر اعظم نے غیرت کی بات کی ہے ہم بھی

یہی بات کرتے ہیں، دوسری جانب اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں غریب کے درد، انصاف کے درس، قوم کی خودداری کی پاسداری، اپنے مزدور سے حب سے لے کر کشمیر کے مظلوم تک کی فکر اور اس کے احساس کی بات کی۔وزیراعظم کی تقریر نے مخالفین کو بھی تعریف پر مجبور کردیا ماسوائے جن کے ناپاک عزائم اور مفادات کو انصاف اور احتساب کی بات سے گزند پہنچ رہی ہے،یاد رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہم افغانستان میں امن کے شراکت دار ہو سکتے ہیں لیکن تنازعات میں ساتھ نہیں دے سکتے، جب تک بھارت 5 اگست 2019 کے اقدام کو واپس نہیں لے گا، بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں ہوں گے، ہم اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، قومی غیرت کے بغیر تاریخ میں آج تک کوئی ملک ترقی نہیں کرسکا،جو دانستہ ٹیکس

نہیں دے گا اس کو جیل جانا پڑے گا، خوددار قوم بننا ہے تو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم نے مشکل فیصلے کئے اور معیشت کو استحکام دیا تاہم کورونا کی وجہ سے ایک بار پھر مشکلات پیدا ہوئیں لیکن پڑوسی ممالک کے مقابلے میں ہماری بہتر حکمت عملی اور اللہ کی مدد سے ہمیں زیادہ نقصان نہیں ہوا۔اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ انتخابات کو متنازعہ ہونے سے بچانے کے لئے اپنی تجاویز دیں اور پاکستان میں جمہوریت کے روشن مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…