بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

عراق میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا

datetime 1  جولائی  2021 |

بغداد، ٹورنٹو (آن لائن، این این آئی) عراق میں شدید گرمی کی لہر سے متعدد شہروں میں سرکاری و نجی دفاتر بند کردیئے گئے ہیں۔عراقی دارالحکومت بغداد سے

موصولہ اطلاعات کے مطابق بصرہ، نجف، کربلا سمیت دیگر شہروں میں تمام سرکاری دفاتر بند ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے سعودی میڈیا نے بتایا کہ عراق کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔ دوسری جانب سرد ترین ملک کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، اچانک اور غیر معمولی گرمی سے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں مرنے والوں کی تعداد 233 ہو گئی۔حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تاریخ میں پہلی بار سرد ترین علاقے میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔ صرف برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں 69 اچانک اموات رپورٹ ہوئیں۔حبس اور گھٹن سے دم توڑ جانے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔شدید گرمی سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے جبکہ گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت گزشتہ جمعے سے بڑھنا شروع ہوا تھا۔کینیڈا میں مزید کئی روز تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…