ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے کر دیے گئے

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں دو روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیاگیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا

اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز دی تھی لیکن اس کی قیمت میں بھی صرف ایک روپیہ 44 پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ رواں ماہ گزشتہ 15 دن کے دوران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل 16 جون کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 16 پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔گزشتہ ماہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی لیکن وفاقی حکومت نے اس سفارش کو رد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں دو روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیاگیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…