جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

،”مل کر کھاتے ہیں 2 ، 3سال رہ گئے ہیں۔۔ زلفی بخاری کے کزن کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نے زلفی بکاری کے کزن خاور بخاری کی مبینہ آڈیو لیک کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں ایک آڈیو شیئر کی جس کی گفتگو کے مطابق کوئی شخص خاور بخاری سے فون کر پر کہہ رہا تھا کہ آپ نے پرویز خان کو مٹھائی دی جس کے جواب میں خاور بخاری کا کہنا تھا کہ ہاں میں تو مٹھائی کی ٹوکری دی تھی ۔

اس شخص کا خاور بخاری سے کہنا تھاکہ مجھے وہ شخص کہہ رہا تھا کہ پرویز خان کو بڑی مٹھائیاں کھلائی جارہی ہیں ، کچھ مل رہا ہے میں نے اسے کہا کہ مجھے تو نہیں پتہ اس بارے میں میں لاعلم ہوں ۔ اس کے جواب میں خاور بخاری کا کہنا تھا کہ اس کہو کہ سامنے آجائو پھر سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ اس کے جواب میں اس شخص نے خاور بخاری سے کہا کہ بھائی جان میں یہ چاہ رہا ہوں کہ مل بیٹھ کر کھاتے ہیں ، حکومت کو دو ، تین سال رہ گئے ہیں ، پیسے کمانے دو یار ، جس کے جواب میں خاور بخاری نے اس شخص سے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پلیز فون پر ایسی فضول باتیں نہ کریں ، جس پراس شخص نے اوکے بائے کہا اور فون کاٹ دیا ۔ سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نے آڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہا کہ کسی شخص نے خاور بخاری کو مٹھائی کو بولا اور کہا ہے کہ ہمارے پاس تھوڑا ہی ٹائم رہ گیا ہے اس ٹائم کے اندر اندر ہم نے پیسہ بنانا ہے ، جلدی جلدی کچھ کرو لیکن اس پر خاور بخاری انہیں فون پر ایسی بات نہ کریں ، اسی آڈیو میں خاور بخاری نے انہیں یہ بھی کہا ہے کہ تم اسے بولو وہ اگر آن لائن آجاتا ہے تو پھر بات کرتے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ اب ظاہر بات اس آڈیو کے اندر تاثر یہی مل رہا ہے کہ پرویز خان کیساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی ہے یا پھر کوئی ڈیل ہونے جارہی ہے ، میں اس حوالے سے یاور بخاری صاحب کو فون کیا ہے اور آواز کی پہچان کیلئے انہیں کہا تو یاور بخاری نے مجھے کہا ہے کہ ہاں یہ میرے بھائی خاور بخاری کی آواز ہے ، جو پرویز خان ہے اس کا تعلق نوشہرہ سے ہے ، یہ ٹھیکدار ہے اور ریت کے ٹھیکے کا یہ کام کرتا ہے ، اس میں بات یہی ہو رہے آپ اپنا کاروبار اٹک لے کر آئیں ، تاکہ یہاں پر لوگوں کو جابز وغیرہ مل سکیں ۔ یاور بخاری کا کہنا تھا کہ میرے بھائی پرویز خان کو باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنا کاروبار اٹک لے کر آئیں اس سے آپ کو بھی فائدہ ہو گا اور یہاں کے لوگوںکو نوکریاں بھی مل سکیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…