پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر ناساز آئی سی یو میں داخل

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔98 سالہ اداکار دلیپ کمار کو رواں ماہ کی ابتدا میں طبعیت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ تقریباً ایک ہفتے تک زیرعلاج رہے تھے۔ بعد ازاں

طبعیت میں بہتری کے باعث انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے. جس کے باعث انہیں گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دلیپ کمار اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دلیپ صاحب کی طبعیت خراب ہونے پر اداکار کی عمر اور حال ہی میں اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں دوبارہ اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔ جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں اوران کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب 6 جون 2021 کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور11 جون کو ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…