بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

دبئی میں منعقدہ مقابلے میں پاکستانی قاری سلمان محمود المدنی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی 20 ہزار درہم انعام دیا گیا

datetime 30  جون‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)دبئی میں دنیا بھر کے 200 قاریوں کے درمیان مقابلے میں پاکستانی قاری سلمان محمود المدنی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔وفاق المدارس سلفیہ کے قاری سلمان محمود نے اپنی پرسوز آواز میں ایسی قرات کی کہ سماں باندھادیا۔حاکم دبئی شیخ محمد راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں منعقدہ اس مقابلے میں قاری سلمان محمود نے مقابلہ حسن قرات میں دوسری

پوزیشن حاصل کی۔ انہیں 20 ہزار درہم انعام دیا گیا۔ مقابلے میں امارت کے قاری نے پہلی جبکہ بنگلادیش کے قاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دبئی میں ہونے والے مقابلہ حسن قرآت میں خوبصورت اور دلوں میں اثر کرنے والی قرات سننے کو ملی۔ ایمان افروز مناظر تھے۔جب قاری سلمان محمود کو پکاراگیا تو انہوں نے اپنے منفرد انداز میں سماں باندھ دیا۔ججوں کا ماننا تھا کہ قاری سلمان محمود نے بہترین قرات کی ہے اسی لیے انہیں اس مقابلے میں دوسرا انعام دیا گیا۔قار ی سلمان محمود کو شیلڈ کے ساتھ بیس ہزار درہم کی انعامی رقم بھی دی گئی۔ ثقافت و انسانی امور کے وزیر شیخ محمد ابراہیم بوملح نے کامیاب قاریوں میں انعامات تقسیم کیے۔انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ ہرسال دبئی میں منعقد ہوتا ہے۔قار ی سلمان محمود کا تعلق برصغیر کے معروف علمی خانوادے بڈھیمالوی سے ہے۔ تاندلیانوالہ سے تعلق رکھتے والے قار ی سلمان کے والد قاری محمودالحسن بڈھیمالوی پاکستان کے نامور قاری ہیں۔قار ی سلمان محمود مدینہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں وہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد اور جامعہ رحمانیہ لاہور میں زیر تعلیم رہے۔ان کے 6بہن بھائی قرآ ن کے حافظ اورقاری ہیں۔اس اعزاز پر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ اوروفاق المدارس سلفیہ کے صدر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے قاری سلمان محمودکو مبارکبا د پیش کی اور کہا کہ بلاشبہ یہ اعزاز حاصل کرکے انہوں نے پاکستان کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…