بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

کمسن ملازم پر مالک کا انسانیت سوز ظلم، ویڈیو وائرل

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈو آدم (این این آئی) صوبہ سندھ کی تحصیل ٹنڈوآدم میں کمسن بچے پر انسانیت سوز تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے علاقے گوٹھ خیر محمد مری میں چوڑی کے کارخانے میں مزدوری کرنے والے کم عمر بچے عدیل پر مالک نے کسی غلطی پر مورد الزام ٹہرایا اور اس پر انسانیت سوز تشدد کیا، کمسن بچے پر

تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارخانے کا مالک بچے کو تشدد کے دوران اس کی پیٹھ پر سویاں چبھو چبھو کر شدید تشدد کا نشانہ رہا ہے، بچہ درد سے نڈھال رحم کی اپیل کرتا رہا مگر سفاک مالک نے اس کی ایک نہ سنی اور اس پر بہیمانہ تشدد جاری رکھا، بچے پر تشدد کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کارخانے میں مزید کئی کمسن بچے بھی کام کررہے ہیں ان کے سامنے یہ تشدد کیا جاتا رہا۔کمسن بچے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اے ایس پی ٹنڈوآدم ایاز حسین جتوئی اور ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار نے نوٹس لیا اور ایس ایچ او ٹنڈوآدم کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ایس ایچ او نے اعلی حکام کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جبکہ متاثرہ بچے کے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔دوسری جانب سانگلہ ہل پنڈوریاں چوکی ناکہ سے چندمیٹرکے فاصلے پرتھانہ پنڈی بھٹیاں کی حدودمیں درجن بھرمسلح ڈاکوئوں کی لوٹ مار۔راہگیروں۔کاروں موٹرسائیکل سواروں سے ہزاروں روپے لوٹ لئے۔خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔پنڈی بھٹیاں پولیس چوک میں کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔عینی شاہدین کے مطابق لوٹ مار کا یہ واقع پنڈوریاں چوکی ناکہ سے چند میٹر کے فاصلے پر پیش آیا جہاں پر مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرتے ہوئے راہگیروں سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء کو لوٹ لیا اور خواتین کی بے حرمتی بھی کی شہریوں نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینیکا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…