منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے انسولین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان نے انسولین کی دریافت کے سو سال پورے ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے انسولین دریافت کی

100 ویں سال گرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق یہ ڈاک ٹکٹ وزارت صحت، مواصلات اور پاکستان پوسٹ نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے، ڈاک ٹکٹ میں بینٹنگ اور چارلس کی تصاویر شامل ہیں۔وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے بارے میں مناسب آگاہی نہیں ہے، یادگاری ڈاک ٹکٹ عوام میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ انسولین کی دریافت اہم ترین طبی پیش رفت میں سے ایک ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق 2019 میں 463 ملین افراد ذیابیطس میں مبتلا تھے، اور 2030 تک یہ تعداد 578 ملین تک پہنچ جائے گی۔ذیابیطس کے شکار افراد کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے، پاکستان میں 4 افراد میں سے 1 فرد ذیابیطس میں مبتلا ہے، بہت سے افراد ذیابیطس کی تشخیص کے وقت پہلے ہی پیچیدگیوں کا شکار ہو چکے ہوتے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق ذیابیطس کے شکار افراد کی تعداد تشویش ناک شرح سے بڑھتی جا رہی ہے، ذیابیطس کے باعث خاندان اور معاشروں پر بوجھ پڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…