جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نائن الیون کے بعد جنگوں سے چار گنا زیادہ امریکی فوجیوں کی خود کشی ، حیرت انگیز رپورٹ

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) 11 ستمبر 2001 کے بعد فوجی خدمات سرانجام دینے والے 30177 فوجیوں نے خود کشی کی ہے جب کہ دو جنگوں میں مرنے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد صرف 7057 ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعداد و شمار بران یونیورسٹی کے کوسٹ آف وار پروجیکٹ کی نئی رپورٹ میں دیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی کہ جب امریکی افواج کا افغانستان سے انخلا ہو رہا ہے اور امریکی کانگریس میں عرصہ دراز بعد صدر کے جنگ کرنے کے اختیارات کے خاتمے پر بحث بھی ہو رہی ہے۔بران یونیورسٹی کی یہ تحقیق فوج میں خدمات سر انجام دینے والوں کو درپیش ذہنی، اخلاقی و جنسی صدموں، فوج کے اندر طاقت کے استعمال کا کلچر، بندوقوں تک کھلی رسائی اور واپس عام شہری زندگی میں شامل ہونے میں درپیش مشکلات کی نشان دہی کرتی ہے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ فوجیوں میں خود کشی کی شرح عام شہریوں سے 1.5 گنا زیادہ ہے جب کہ نائن الیون کے بعد 18 سے 35 سال کی عمر کے فوجیوں میں تو یہ شرح عام شہریوں سے 2.5 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کا اگر تقابلی جائزہ لیا جائے تو وہ بھی عام شہریوں سے دوگنی سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق سابق فوجیوں میں خود کشی کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے بڑی سرمایہ کاری اور قانون سازی کی گئی لیکن تعداد میں پھر بھی کمی نہیں آئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے 2018 کے دوران 36 سابق فوجیوں نے خود اپنی جان لے لی۔بران یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق قانون سازوں کو امید ہے کہ گزشتہ سال منظور کیے گئے نئے منصوبے جن کی توجہ نائن الیون کے بعد فوج میں خدمات

انجام دینے والے اور دیہات میں مقیم اہلکاروں پر ہے، کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ریٹائرڈ فوجیوں کی اکثریت نے نائن الیون کے بعد فوجی خدمات سرانجام نہیں دی ہیں لیکن جنہوں نے ان جنگوں میں حصہ لیا ہے ان میں خود کشی کی شرح 2005 سے 2017 کے دوران ہر ایک لاکھ میں 32.3 رہی ہے جب کہ 2018 میں 45.9 تک جا پہنچی ہے۔درج بالا اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ ان جنگوں میں شرکت کرنے والے نفسیاتی و ذہنی مسائل کی زد پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…