ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

جو مسجد مدرسے میں زیادتی کرتے ہیں انہیں مینار پاکستان میں لٹکایا جائے، طاہر محمود اشرفی

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ریاست سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جو مسجد مدرسے میں زیادتی کرتے ہیں انہیں مینار پاکستان میں لٹکایا جائے،ملک کی تمام مداس کی تنظیمیں اس بات سے متفق ہیں کہ خلاف شرع کام کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہونے چاہیے،جامعہ منظور السلامیہ کے

ایک استاد نے غیر شرعی کام کیا تو اسے نکال دیا گیا، اب عدالتیں اس حوالے سے فیصلہ کریں گی۔ جامعہ منظورالاسلامیہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ دنیا بھر میں افراد جرم کرتے ہیں لیکن اس کے ذمہ دار ادارے نہیں ہوتے، ایک ادارے میں 1 ہزار سے 5 ہزار طالب علم اور 3 سے 4 سو اساتذہ موجود ہوتے ہیں، 30 ہزار مدارس اور 30 لاکھ طالب علم ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب خراب ہیں، ہرجگہ برے لوگ ہیں کیا یونیورسٹی میں برے لوگ نہیں، سندھ لاڑکانہ میں جو کچھ ہو رہا ہے کیا اس کا ذمہ دار اسکول کالجز کو ٹھہرا دیا جائے، ملک کی تمام مداس کی تنظیمیں اس بات سے متفق ہیں کہ خلاف شرع کام کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہونے چاہیے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ جامعہ منظور السلامیہ کے ایک استاد نے غیر شرعی کام کیا تو اسے نکال دیا گیا اور اس کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، اب عدالتیں اس حوالے سے فیصلہ کریں گی، جامعہ نے اپنا کام کردیا ہے، مذہبی طبقے نے اس سے علیحدگی اختیار کی اس کی مثال واضح ہے، سزا ملنے کے بعد ہی یہ سلسلہ ختم ہوگا، جو مجرم ہے اسے سزا ضرور ملنی چاہئے، لیکن اس واقعے کی آڑ میں چند عناصر مدارس کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں جو منظور نہیں، مسجد مدرسے کے چوکیدار کل بھی تھے آج بھی

ہیں، کسی مدرسے کو ناجائز ملوث کیا جائے گا تو مزاحمت کریں گے۔نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ میری تجویز ہے کہ حکومتی سطح پر ایک ہیلپ لائن قائم کی جائے، اور اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو متاثرہ فرد اسے چھپانے کے بجائے اس کی شکایت کرے، جو مسجد مدرسے میں بدفعلی کرتے ہیں ریاست سے مطالبہ کرتا ہوں

مینار پاکستان سے لٹکایا جائے، بچوں کے کیساتھ زیادتی کے حوالے سے خاص عدالتیں بننی چاہیے تاکہ تین ماہ میں فیصلہ سنا دیا جاے، اسی علاقہ میں سماعت ہو اور اسی علاقے میں مجرم کو لٹکایا جائے، زینب زیادتی سب کو معلوم ہے مگر اسے لٹکا دیا گیا، قانون سازی ہو رہی ہے کوشش ہے کہ مزید بہتر قانون سازی کی جائے۔نمائندہ

خصوصی کا کہنا تھا کہ زیادتی کیسز کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی تو اداروں نے بتایا کہ زیادتی کے واقعات میں سوشل میڈیا اور لباس اہم وجہ ہیں، عمران خان نے عورتوں کے پردے کے بارے بات کی تو کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہو گئی ہے، جب کہ انہوں نے جو بات کی وہ قرآن کے مطابق ہے، قرآن میں جہاں

عورتوں کو پردے کا حکم دیا ہے وہاں مردوں کو بھی نظریں نیچے رکھنے کا کہا ہے، مرد و عورت کو ایسا لباس پہننا چاہئیے جس سے فحاشی اور عریانی نہ ہو اور دوسروں کے جذبات نہ بھڑکیں، ایک طبقہ کو شریعت کی بات سے تکلیف شروع ہو جاتی ہے، عوام مانتے ہیں کہ کو عمران خان نے بات کی وہ عوام کی ترجمانی ہے۔طاہر اشرفی

نے کہا کہ امریکی اڈوں پر جو عمران خان نے بات کی پاکستانی قوم کے جذبات کی عکاسی ہے، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔ نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی آیات نکالنے کے حوالہ سے ہندوستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، بھارت نے خود قرآن کریم کی آیات نکالنے کا مطالبہ کرکے فسادات کو ہوا دی ہے۔ سعودیہ عرب نے سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنا شروع کر دیا ہے، مزید بات چیت ہو رہی ہے، سفری پابندی پر بات چیت کر کے آیا ہوں جلد خوش خبری ملے گی۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…