اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

اگر مل کر سودی نظام کو ختم کر دیا تو کسی کو بھی کرسی پر بٹھا دیں ملک چل پڑے گا،علی محمد خان

datetime 24  جون‬‮  2021

اسلام (این این آئی)وزیرمملکت برائے پارلیمانی علی محمد خان نے کہاہے کہ اگر مل کر سودی نظام کو ختم کر دیا تو کسی کو بھی کرسی پر بٹھا دیں ملک چل پڑے گا، نظرئیے میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں کرپشن میں نہیں، اپوزیشن اپنے لیڈر سے کہے ملک میں آئیں اور جواب دیں،جب تک آخری پاکستانی زندہ ہے کشمیر سے ہاتھ نہیں

اٹھائیں گے۔ جمعرات کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ جب تک دنیا ہے تب تک کلمہ طیبہ رہیگا پاکستان زندہ رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے پاکستان کیلئے مدنی ریاست کا خواب دیکھا، جب بچوں کی ریپ کی آواز آئی تب اس ایوان میں سرعام پھانسی کی قرارداد آئی،عمل چاہے جب بھی ہو،میں ہر بجٹ سپیچ میں رونا روتا ہوں سودی نظام سے نکلو،سروسز، انڈسٹری کا ٹارگٹ حاصل کیا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ قائد اعظم نے فرمایا تھا ہم نے مغرب کے معاشی نظام کی پیروی نہیں کرنی، وہ معاشی نظام انہیں اندھیرے میں جھونک چکا۔ علی محمد خا ن نے کہاکہ ہم نے ملکر اگر سودی نظام کو ختم کر دیا تو کسی کو بھی کرسی پر بٹھا دیں یہ ملک چل پڑیگا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان، میاں صاحب آپ سے پوچھا جائیگا، ہمارا نظریہ پاکستان اور اسلام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی نظرئیے میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں کرپشن میں نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک آخری پاکستانی زندہ ہے کشمیر سے ہاتھ نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اردو بولنے والوں کا خیال رکھنا یہ قائداعظم نے کہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ فتح مکہ ہو چکا 65 میں بدر ہوا تھا، 71 میں احد ہوا،خندق ہونا باقی ہے،حضرت عمر سے بھی کپڑے کا پوچھا گیا تھا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ اپوزیشن اپنی لیڈرشپ

سے کہے ملک میں آئے جواب دے۔ وزیرمملکت نے کہاکہ یہ ملک ہمیشہ کے لئے بنا ہے اور قائم رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کو موٹر وے کا کریڈٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھٹو کو ایٹم بم کا کریڈٹ جاتا ہے اس طرح عمران خان کو بھی کچھ کریڈٹ جاتا ہے، نوجواں وں کو سیاست میں لایا، ان کو زبان دی، احتساب کا عمل کیا۔

وزیرمملکت نے کہاکہ احساس پروگرام کے ذریعے کوشش کر رہے ہیں کہ مزدور کو کھانا مل سکے، اس ملک ایدھی بھی پیدا کیا اور عرفہ کریم بھی پیدا کی۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک نے بے نظیر بھی پیدا کی۔ وزیرمملکت نے کہاکہ احتساب کو کبھی کمپرومائز نہ کریں اپنی لیڈر شپ سے سوال کریں،اس پاکستان کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئیں اپنی زراعت کو مضبوط کریں، مہمند ڈیم کا کام شروع ہو چکا، میں نہیں کہتا ہم نے شروع کیا یہ ایک

لمبا منصوبہ ہے، یہ ڈیم پی ٹی آئی نہیں پاکستان کے کھیت کو سیراب کریگا۔ علی محمد خان نے کہاکہ پرویز خٹک نے صوبائی بجٹ سے پہلی موٹروے بنائی، آئیں اپنے تعلیمی اداروں پر انویسٹ کریں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ کسی مسلم ملک کیخلاف میری زمین نہیں ملے گی۔ علی محمدخان نے کہاکہ اس ملک میں اہم ڈیم بن رہے ہیں،عمران خان نے غریبون کو ہیلتھ کارڈ دیا، آئیں اس ملک کو مضبوط کریں، کیا ہم اس ملک کیلئے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…