جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی چھوڑنے والے اقتدارکے بھوکے اورکھوٹے سکے ہیں ،خورشید شاہ

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر، نوشہرو فیروز، پڈعیدن(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کی فہرستیں بنانا شروع کردی ہیں، کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف میں خود مقدمات درج کراؤں گا، ترقیاتی فنڈز میں بڑے پیمانے پر خوردبرد ہوئی ہے، وفاق اور صوبے سے اربوں روپے لئے گئے لیکن آج سکھر شہر کاجوحال ہےاسے دیکھ کر دل خون کے آنسو ر رہا ہے،کارکن آج بھی ہمارے ساتھ ہیں، اقتدار کے بھوکے اور کھوٹے پیپلزپارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں، عوام طاقت کا سر چشمہ ہیں، ملک اور جمہوریت کو بچانے کیلئے عوام آگے آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرو فیروز عید ملن اور سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سکھر میں بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سکھر میں ترقیاتی کاموں میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی گئی ہے، شہر کی تباہ حالی پر آج میرا دل خون کے آنسو رورہا ہے، ترقیاتی کاموں میں بڑے پیمانے پر خرد برد ہوئی، اربوں روپے کے فنڈز صوبے اور وفاق سے لئے گئے لیکن شہر کی حالت خراب سے خراب تر ہوگئی، اب برداشت سے باہر ہوگیا ہے، کیونکہ عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شکایات کرتے ہیں ، میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ تمام کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کروں گا جس کیلئے میں نے کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کی فہرستیں بنانا شروع کردیں ہیں، کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف میں خود مقدمات درج کراؤں گا۔ علاوہ ازیں نوشہروفیروز کے قریب روہڑی کینال پر تعمیر ہونے والے پل کا افتتاح کے بعد گاؤں اللہ ڈتو بھنبھرو میں اپنے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی میں مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا سندھ کی موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ صوبے میں سڑکوں اور پلوں کا جال بچھایا جائے تاکہ ملک ترقی کرے اور عوا م کو سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بنیادی طور پر کارکن ہیں پی پی کی طاقت اور پہچان کارکن ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی سیاست کو متعارف کرایا یہی وجہ ہے کہ پی پی نے کبھی بھی اقتدار کے پیچھے دوڑ نہیں لگائی۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان نے بنا یا تھا اور شہید ذوالفقار بھٹو نے ملک بچایا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 55سالوں سے ملک پر آمروں نے حکومت کی۔ ہمارا ملک معدنی خزانوں سے مالا مال ہے پر پھر بھی ہم غریب کیوں ہیں؟ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لائے جائے تاکہ عوام اور ملک ترقی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن آج بھی ہمارے ساتھ ہیں جبکہ اقتدار کو بھوکے اور کھوٹے پی پی چھوڑ کر جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی کا تصور ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ملک اور جمہوریت کو بچانے کیلئے عوام آگے آئیں۔اس موقع پر مذہبی امور اورمحکمہ اوقاف کے صوبائی مشیر سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کردار مثبت انداز میں ادا کرر ہے ہیں۔ جس سے جمہوریت کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی بہتری کیلئے کوشاں ہے،پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے اپنی قربانیاں پیش کرکے ملک اور جمہوریت کو بچایا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی نے اٹھارویں آئینی ترمیم کرکے صوبوں کو مزید خودمختار اور مضبوط کیا ہے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید اصغر علی شاہ، پی پی کے سابق صوبائی وزیرعبدالحق بھرٹ اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیاجبکہ پی پی رہنما اور میزبان غلام فاروق بھنبھرو نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں سکھر میں جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر مفتی محمد ابراہیم قادری کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی ناگفتہ بے صورتحال ، تجاوزات کی بھرمار سمیت دیگر عوامی مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک تجارتی تنظیمیں اور شہری حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے، محکمہ نساسک کے ملازمین تنخواہیں لیتے ہیں ڈیوٹی نہیں کرتے، میں شہر میں جھاڑو لے کر خود صفائی کرتا ہوں عوام میرے ساتھ تعاون کریں سب مل کر شہر کی صفائی کے لئے کام کریں تو محکمہ نساسک کو بھی سبق حاصل ہوگا اور شہر میں صفائی کا نظام بھی بہتر ہوجائے گا، جب بھی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جاتا ہے تو تجارتی تنظیمیں اس میں رکاوٹ بن جاتی ہیں، ہمارے اپنے لوگ ہیں اگر ہم آپریشن جاری رکھیں تو ناراض ہوجاتے ہیں لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ چند سو افراد کے ناراض ہونے سے شہر کی لاکھوں عوام کو ریلیف ملے گا۔ اس موقع پر مفتی محمد ابراہیم قادری اور مشرف محمود قادری سمیت شہریوں نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی ناگفتہ بے صورتحال نے لوگوں کومسائل سے دوچار کررکھا ہے، تجاوزات کی بھرمار کے باعث آمد ورفت میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، شہری متعدد مسائل سے دوچار ہیں۔قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائے بغیر محکمہ تعلیم، صحت اور میونسپل کارپوریشن ، نساسک و دیگر اداروں کی کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی، تمام ملازمین کی ڈیوٹیوں پر موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے، میں نے صالح پٹ ، روہڑی اورپنوعاقل میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا ہے اس نظام کے آنے کے بعد 200سے زائد ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور اب ملازمین بھی بہتر انداز میں کام کررہے ہیں، اگر شہری تعاون کریں تو محکمہ نساسک کے ملازمین کو چند روز میں ٹھیک کیا جاسکتا ہے، جب تک شہری تعاون نہیں کریں گے نہ ہی تجاوزات کا خاتمہ ہوگا اور نہ ہی صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نساسک کے ملازمین خاص طور پر صفائی ستھرائی کا عملہ صرف تنخواہیں حاصل کرتا ہے لیکن کام نہیں کرتا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے میں نے پنوعاقل، صالح پٹ اور روہڑی میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرایا جس کے بعد ڈیوٹی چور ملازمین کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔ محکمہ نساسک کی نااہلی سے نمٹنے کے لئے ہمیں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جب بھی شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جاتا ہے تو تاجر تنظیمیں آڑے آجاتی ہیں اور تاجروں کا بہت زیادہ پریشر اس بات پر ہوتا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ کیا جائے جب تاجر اور شہری حکومت، انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے تو تجاوزات کے خلاف کس طرح کامیاب آپریشن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے، صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے میں تاجر برادری ،سیاسی، مذہبی جماعتیں اور عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں تو شہر سے تجاوزات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں سکھر شہر کے ساتھ دریائے سندھ کی حفاظتی دیوار کو محفوظ بنانے کے لئے کامیاب آپریشن کیااور وہاں مکین ہزاروں افراد کو دوسری جگہ منتقل کیا اور دریائے سندھ کی دیوار کو پختہ بنایا، اگر شہری تعاون کریں تو سکھر شہر میں بھی تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہرممکن کوشش ہے کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے میں خود شہر کے دورے کرتا ہوں اور رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ بھی شہر میں ترقیاتی کام کرانے میں مصروف ہیں ہماری کوشش ہے کہ مل جل کر شہریوں کے مسائل کو حل کیا جائے لیکن میں سکھر کی عوام سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں یہ ہم سب کا شہر ہے اس شہر کو صاف ستھرا بنانا، تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیئے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ میں اسمبلی میں وزیر رہوں، قائد حزب اختلاف رہوں یا رکن قومی اسمبلی رہوں، لیکن ہمیشہ سکھر کی عوام کے درمیان میں رہتا ہوں ہر ہفتے سکھر آتا ہوں جس کا بنیادی مقصد اپنے علاقے کی عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…