جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کی فریکچر بازو کے ساتھ ڈیوٹی کرنیوالے ٹریفک پولیس اہلکار کی حوصلہ افزائی، انعام بھی دیا

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل کو دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر انہیں وزیرِ اعظم ہاؤس بلا کر حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔ قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور دو دن کے میڈیکل ریسٹ کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس

آگئے تھے۔ ان کا بازو فریکچر ہو گیا تھا، فرض شناسی کی اس عمدہ مثال پر وزیرِ اعظم نے مذکورہ اہلکار کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قیصر شکیل کی فرض شناسی دیگر سرکاری اہلکاروں کے لئے بھی قابل تقلید مثال ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے ویکسنیشن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ بروقت ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے، پاکستان کی عوام کا رضا کارانہ طور پر ویکسین لگوانا ایک خوش آئند قدم ہے جس کی نظیر ترقی یافتہ ممالک میں بھی کم ہی ملتی ہے،ہندوستان جیسی افسوسناک صورتحال سے بچنے کیلئے اداروں اور عوام کو مل کر اس سے بچاؤ کے اقدامات کا نفاذ یقینی بنانا ہے۔پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک بھر میں جاری کرونا ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، اسد عمر، حماد اظہر، اعظم خان سواتی، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، محمد شہزاد ارباب اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،اجلاس کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے ویکسینیشن مہم کے موجودہ اعشاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت تک ایک کروڑ سے زائد لوگوں

کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جو محدود وقت میں ایک اہم سنگِ میل ہے، اسکے علاوہ سرکاری، نیم سرکاری و نجی ادارے اپنے 100 فیصد ملازمین کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،اسکے لئے نہ صرف موجودہ ویکسین سینٹرز کی استعداد بڑھائی جارہی ہے بلکہ موبائل ویکسینیشن ٹیمیوں کی تشکیل بھی آخری مراحل میں

ہے،مزید بتایا گیا کہ وزارتِ تعلیم کے تحت سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے پچاس فی صد سے ذیادہ ملازمین کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے،ویکسینیشن مہم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ مل کر آگاہی مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جسکے مثبت اثرات عوام کے بڑی تعداد میں رضا کارانہ طور پر

ویکسینیشن کرانے کی صورت میں حاصل ہو رہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد کو دوگنا کر نے کے ساتھ ساتھ موبائل ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 600 کر دی گئی ہے اسکے علاوہ بڑی تعداد میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو ویکسینیشن سینٹرز کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے،مزید گلگت بلتستان اور آزاد

جموں و کشمیر میں سیاحت کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں داخلے پر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی شرط، گنجان آباد علاقے میں موجود آبادی کی ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن کی تکمیل وغیرہ شامل ہیں،وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ویکسنیشن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار

دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ بروقت ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی عوام کا رضا کارانہ طور پر ویکسین لگوانا ایک خوش آئند قدم ہے جس کی نظیر ترقی یافتہ ممالک میں بھی کم ہی ملتی ہے. ہندوستان جیسی افسوسناک صورتحال سے بچنے کیلئے اداروں اور عوام کو مل کر اس سے بچاؤ کے اقدامات کا نفاذ یقینی بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…