ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اس حکومت سے میٹرو بس اور ٹرین نہیں چل سکی، ملک کیا چلے گا، شیری رحمان

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گھوٹکی ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرین حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات بہت ہی تشویش ناک ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ شیری رحمن نے کہاکہ ٹرین حادثات کے بڑھتے

ہوئے واقعات بہت ہی تشویش ناک ہیں، گزشتہ تین سال میں ٹرین حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صرف 2019 میں 100 سے زائد ٹرین حادثات رپورٹ کئے گئے، دیگر ممالک میں اس طرح کے واقعات کے بعد وزیر مستعفی ہو جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہاں درد ناک واقعات ہونے وزراء سے وضاحت تک طلب نہیں کی جاتی، اس حکومت سے میٹرو بس اور ٹرین نہیں چل سکی، ملک کیا چلے گا؟ ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب جب وزیراعظم خود چور اور جھوٹا ہو تو عوام قرض اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں ، عمران صاحب آپ نے کارٹلز اور مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب تاریخی ۰۰۰۵۱ ارب کے قرض اور کرپشن کی دلدل ‘‘میں عوام کو آپ نے دھنسایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین اور سب سے زیادہ 15000 ارب کا قرض لے کر عمران صاحب آپ کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے ،عمران صاحب آپ نے آٹے،

چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے اپنی اور اپنی اور مافیا کی جیبیں بھر کے ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھنسا دیا ہے،ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا کر کارٹلز اور مافیا کی جیب بھر کے آپ نے عوام کو غریب اور بے روزگار کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا ریلیف پیکج میں 1200 ارب روپے کا ڈاکہ اور عوام ویکسین کے لئے ترستی رہی،تین سال میں گردشی قرض 1200 ارب سے بڑھا کر 2800 ارب پر پہنچا کر آپ نے عوام کو قرض کی دلدل میں دھنسایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…