اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

آئندہ بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد (این این آئی) آئندہ بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں 20 ارب روپے سے زائد کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں تنخواہ دارطبقے کو میڈیکل الاؤنس پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے اس کے علاوہ

کارپوریٹ ایگری کلچرل انکم کے منافع پرٹیکس چھوٹ ختم کرنے، سبسڈیز کی آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ اور سوشل سکیورٹی اداروں کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مضاربہ آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ اور ایل این جی ٹرمینلز اور آپریٹرز کوانکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔دوسری جانب ادارہ شماریات نے ایک سال میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں چینی اوسط 16روپے51 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ جون 2020 میں چینی کی اوسط قیمت 80 روپے 92 پیسے فی کلو تھی جو اب بڑھ کر اب97 روپے 43 پیسے فی کلو ہوچکی۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 118 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا۔ جون 2020 میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1010 روپے 14 پیسے کا تھا جس کی قیمت اب بڑھ کر 1128 روپے 69 پیسے ہوچکی۔اسی عرصے میں بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 104روپے46پیسے، گائے کا گوشت 59 روپے 50 پیسے، زندہ مرغی برائلر 91 روپے 54 پیسے، گڑ 5روپے 95پیسے مہنگا ہوا۔گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 129 روپے 36 پیسے، تازہ دودھ 10 روپے 79پیسے فی لیٹر،

دہی 14روپے 45 پیسے فی کلو، انڈے30 روپے61 پیسے درجن، کیلے39روپے 64 پیسے درجن مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں چاول7روپے64 پیسے فی کلو، دال ماش 11 روپے 70 پیسے، دال چنا 8 روپے13 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جب کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 36روپے 12پیسے کا اضافہ

ہوا۔حالیہ ایک سال میں ٹماٹر 6 روپے35 پیسے فی کلو، آلو10روپے80 پیسے، پیاز 6 روپے 28 پیسے، دال مسور4 روپے 28 پیسے، دال مونگ50 روپے 46 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ جون 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.59 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 10.87 فیصد ہوچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…