جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

امام علی ؑنے فرمایا دعا کے تین خاص وقت کبھی نہ بھولنا

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حضرت علی ؓ کی خدمت میں ایک شخص آکر کہنے لگا یا علی ایسا کونسا وقت ہے جب انسان دعا مانگے اور دعا رد نہ ہو بس یہ کہناتھا تو امام علی ؑ نے فرمایا میں نے اللہ کے رسول سے سنا کہ تین موقع ایسے ہیں جب اللہ دعا رد نہیں کرتا وہ پوچھنے لگا یا علی وہ کونسے لمحے ہیں امام علی ؑ نے فرمایا جب انسان کا جسم کانپنے لگے

اس وقت مانگی ہوئی دعا اللہ رد نہیں کرتادوسرا جب دل میں اللہ کا ڈر ابھرنے لگے اے شخص اس وقت مانگی ہوئی دعا اللہ رد نہیں کرتا اور تیسرا جب انسان کی آنکھیں نم ہوجائیں اس وقت مانگی ہوئی دعا اللہ کبھی رد نہیں کرتا یاد رکھنا ان تینوں حالتوں میں انسان کائنات کی جو چیز مانگے وہ اسے ملنے لگتی ہے۔چاہے وہ صفاء و مرویٰ جتنا سونا ہی کیوں نہ ہو۔ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ دعا مانگیں کہ اِس سے اُس کی رحمت جوش میں آتی ہے۔ دعا کے بارے میں قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے متعدد جگہ ہدایت دی ہے، ان آیات مبارکہ سے دعا کی عظمت واضح ہوتی ہے۔سورۃ البقرۃ ، آیت نمبر186 میں ارشاد باری تعالی ہے: اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں، جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک راستہ پائیں۔اللہ کے پیارے نبی حضرت محمدﷺ

نے دعاکی عظمت، اس کی بر کتیں، دعا کے آداب اور دعا کرنے کے بارے میں واضح ہدایات دی ہیں۔ایسی بے شمار احادیث ہیں۔جن میں دعا کا ذکر ہے اور دعا کی اہمیت و فضیلت کو واضح کیا گیا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: دعا کارآمد اور نفع مند ہوتی ہے اور ان حوادث میں بھی جو نازل ہو چکے ہیں اور ان میں بھی

جو ابھی نازل نہیں ہوئے، پس اے خدا کے بندو! دعا کا اہتمام کرو۔ایک اور حدیث حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ سے اس کا فضل مانگو، کیونکہ اللہ کو یہ بات محبوب ہے کہ اس کے بندے اس سے دعا کریں اور مانگیں۔ اللہ تعالیٰ کے کرم سے امید رکھتے ہوئے اس بات کا انتظار کرنا کہ وہ بلا اور پریشانی کو اپنے کرم سے دور فر مائے گا اعلیٰ درجہ کی عبادت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…