ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کرینہ کپور کی فلم بجرنگی بھائی جان شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے اور فلم نے پہلے ہی ہفتے میں 100کروڑ کلب میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں ترن آدرش نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے اچھے دن لوٹ آئے ہیں اور بجرنگی بھائی جان پہلے تین دن میں ہی 100کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فلم ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق بجرنگی بھائی جانب نے اپنی ریلیز کے دوسرے دن 36 کروڑ پچاس لاکھ کا بزنس کیا تھا۔ بالی ووڈ تاریخ میں یہ کسی بھی سپر سٹار کی فلم کے ایک دن کا تاحال سب سے بڑا بزنس ہے۔ اس سے قبل سلمان خان نے ہی فلم ایک تھا ٹائیگر کے ذریعے ایک دن میں32کروڑ کا بزنس دے کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس سے قبل افتتاحی روز فلم نے 27کروڑ پچیس لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔
بجرنگی بھائی جان ریلیز کے پہلے ہفتے ہی100کروڑ کلب میں شامل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
-
غیر ملکی خواتین مبینہ اغواء ، زیادتی کیس کو لاہور پولیس دیکھےگی یا سی سی ڈی ؟ ڈی آئی جی آپریشنز نے...



















































