پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

’’جمعے کو سرکاری چھٹی دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور‘‘

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختون خوا اسمبلی میں اتوار کے بجائے ہفتہ وار سرکاری تعطیل جمعے کو دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور ہوگئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق منگل کے روز خیبرپختون خوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے

اراکین اسمبلی نے جمعے کی چھٹی بحال کرنے کی قرار داد پیش کی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ہفتہ وار تعطیل کے دن کی تبدیلی کے حوالے سے قرار داد جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیرا خاتون اور سراج الدین خان نے پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اتوارکے بجائےجمعہ کو ہفتہ وار سرکاری تعطیل کے طور پر بحال کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’کرونا کی وجہ سے اس وقت عملاً بازاروں،مارکیٹوں، نجی اداروں میں 2دن تعطیل ہوتی ہے، سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز دوپہر 12بجےتک کام اور پھر ملازمین گھروں کو چلے جاتے ہیں‘۔ حمیرا خاتون نے کہا کہ ’جمعے کو چھٹی نہ ہونے سے دو دنوں کا نقصان ہوتا ہے جبکہ دو چھٹیوں سےکاروبار، معیشت،سرکاری اموربھی سست روی کا شکارہیں‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…