پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی تھی پھر اہلیہ کی موت ہوگئی ایک شوہر نے کیسے اپنی مرحومہ بیوی کا خواب پورا کیا؟ جانئے

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) میاں بیوی میں محبت اور عزت کا رشتہ قائم ہو تو زندگی جنت بن کر رہ جاتی ہے، لیکن اگر عزت اور محبت دائمی ہو تو موت کے بعد تک قائم رہتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ایک جوڑے ”شفقت” اور ان کی مرحومہ اہلیہ ”سنبل” کے ساتھ ہوا۔ شفقت اور سنبل کی محبت کی داستان آج کے معاشرے میں خلوص اور چاہت کے زندہ ہونے کا ثبوت دیتی ہے یہ ہم سب کے لیے

ایک مثال ہے۔ سادگی سے صرف 10 سے 15 مہمانوں کی موجودگی میں شادی کرنے والے جوڑے کی کہانی شفقت اور سنبل نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی ، لیکن دونوں کو یہ نہیں معلوم تھا کہ ان کا ساتھ محض چند عرصے کے لیے ہوگا۔ شادی کے ڈیڑھ سال بعد 2019 میں سنبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں اور یوں شفقت کو ہمیشہ کے لیے اس دنیا میں تنہا چھوڑ گئیں۔ لیکن سنبل کا اس دنیا سے اس طرح اچانک چلے جانے کو شفقت نے اپنی کمزوری نہیں بنایا بلکہانہوں نے اپنی مرحومہ بیوی کہ وہ تمام خواب پورے کرنے کی ٹھان لی جو ان دونوں نے مل کر دیکھے تھے۔ شفقت نے اپنی بیوی سنبل کے خوابوں کو پورا کر نے کے لئے کپڑوں کا ایک برانڈ متعارف کروایا جو ان دونوں کا مشترکہ پلان تھا۔ اس حوالے سے کپڑوں کے برانڈ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شفقت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور سنبل کی ملاقات 2017 میں ہوئی جس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور انہوں نے شادی کرلی۔ شفقت کا کہنا تھا کہ ”ہم دونوں کا یہ خواب تھا کہ ملبوسات کا کاروبار شروع کریں گے، سنبل ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری میں کچھ مختلف متعارف کروائے”۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ”ان کا یہ خواب پورا ہونے سے قبل ہی سنبل دنیا سے چلی گئیں۔ تاہم سنبل کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد شفقت نے محنت کی اور بالاخر ‘سمبو وارڈروب’ کے نام سے کپڑوں کا برانڈ متعارف کیا۔ ان کے برانڈ کا نام سمبو ان کی اہلیہ سنبل کے نام سے ماخوذ ہے جس کے معنی ‘خدا کا تحفہ’ ہے” ۔ انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”سمبو برانڈ ان دونوں کے خوابوں کی تکمیل ہے اور اس کے خوبصورت رنگ سنبل کی روح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شفقت بذات خود اپنے برانڈ کے ہر کپڑے کو پورے احتیاط سے منتخب کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی شکایت کا سامنا نہ ہو ۔اپنی اس پوسٹ میں شفقت نے سمبو برانڈ منتخب کرنے پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا”۔ شفقت کی محبت اہلیہ کے لیے محض یہیں تک نہیں تھی بلکہ انہوں نے سندھ کے شہر پنو عاقل میں ”درس آگاہی سنبل” کے نام سے ایک مدرسہ بھی قائم کیا ہے جس میں مقامی بچوں کو اسلامی تعلیم دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…