پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فوج نے پشتون اور بلوچ اقوام کولڑانے کی سازش سے پردہ اٹھادیا

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوزڈیسک))کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہاہے کہ سانحہ مستونگ پشتون بلوچ اقوام کو لڑانے کی سازش تھی سانحہ میںملوث کئی دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچاچکے ہیں ملک دشمن قوتیں چاہے جو بھی ہوں انکے خلاف دیوار بن کر کھڑے رہینگے پاکستان کی عزت وآبرو پر آنچ تک نہیں آنے دینگے سانحہ مستونگ کے شہداءکو کبھی نہیںبھولیں گے مستونگ کا واقعہ ایک قومی سانحہ ہے ملک دشمن قوتوں کی ایماءپر ظالموں نے اپنے ہی لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا، سانحہ نے ہمارے دلو ں پر گہرے زخم لگائیں ہیں دشمنوں کو بھی چوٹ ضرورلگائینگے دہشتگردوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں تک پیچھا کررہے ہیں کوئی دہشت گرد نہیں بچے گا انہوں نے کہا کہ شہدا مستونگ کے لواحقین اپنے آپکو تنہاءنہ سمجھیں ہم انکے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے پہلے دن ڈی سی ریسٹ ہاوس پشین میں شہداءمستونگ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ویکجہتی کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن ایم این اے مولوی آغا ،محمد ایم پی اے عبدالمالک کاکڑ ،ڈپٹی کمشنر پشین عبدالواحد کاکڑ،ڈی پی او عبدالحٰی بلوچ ، جے یو آئی (نظریاتی)کے مولوی محمد حنیف میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین سید شراف آغا ڈسٹرکٹ چیئرمین عیسیٰ روشان ڈپٹی ڈسٹرکٹ چیئرمین صورت خان کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ کاکڑبھی موجود تھے ، کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کو دلوں میں جگہ دینگے اور ملک دشمن عناصر کو کبھی معاف نہیں کیا جائیگا گزشتہ روز کوئٹہ میں خودکش بمبار کی ہزارہ ٹا ¶ن میں داخل ہونےکی کوشش سیکورٹی گارڈ نے ناکام بناکر دہشت گرد وں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا ، انہوں نے کہا کہ آج ہم یہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر مستونگ کے شہدا کے لواحقین کا دکھ بانٹنے آئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مستونگ واقعہ برادر پشتون بلوچ اقوام کو آپس میں لڑانے کی مزموم سازش جسے عوام ، قبائل اور سیاسی قیادت نے مل کر ناکام بنا دیا۔ بعد ازاں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ،آئی جی ایف سی شیرافگن ،ایم این اے مولوی آغا محمد ،ایم پی اے عبدالمالک کاکڑ ڈسٹرکٹ چیئرمین عیسیٰ روشان و دیگر نے لواحقین میں عید گفٹ تقسیم کئے ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…