آئندہ پنشن لینی ہے تو یہ کام کرنا ہو گا اسکے علاوہ پنشن نہیں ملے گی

31  مئی‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی )گھوسٹ پنشنرز سے جان چھڑوانے کیلئے منصوبہ تیار، آئندہ بنا بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر کسی پنشنز کو پنشن نہیں ملے گی، ہرسال 2 مرتبہ بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی خزانے پر پنشنرز کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو حل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ بتایا گیاہے کہ اس وقت

گھوسٹ پنشنرز کی بڑی تعداد موجود ہے جو قومی خزانے کو ٹھیک ٹھاک نقصان پہنچا رہی ہے۔اب حکومت نے ہر پنشنرز کی بائیو میٹرک تصدیق کا نظام رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نظام کے رائج ہونے کے بعد کسی بھی پنشنرز کو بنا بائیو میٹرک تصدیق کے پنشن نہیں ملے گی۔ ہر پنشنرز کو 6 ماہ بعد بینک جا کر بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہوگی۔اگر کوئی پنشنرز 6 ماہ تک پنشن نہیں نکلواتا، تو اس کا اکاونٹ غیر فعال کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی شرط عائد کردی، آئی ایم ایف شرط رکھی کہ سرکاری ملازمین ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کردیں،وزیراعظم کو کھڑے ہونا چاہیے کہ کووڈ کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہیں کرسکتے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ حکومت کے پاس اطلاعات ہیں کہ بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین احتجاج یا دھرنا دینے کی تیاری میں ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اجلاس ہوچکا

ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کردیں، سرکاری ملازمین ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک ، پیسا دے کر فارغ کردیں۔ جبکہ آئندہ کیلئے پنشن بالکل ختم کردیں، آئی ایم ایف کی شرائط بڑی عجیب سی ہیں، وزیراعظم عمران خان کو چاہیے اس معاملے میں خود مداخلت کریں اور اسٹینڈ لیں ۔وزیراعظم بات کریں کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی صورتحال سے معیشت دوچار ہے، لوگ پہلے ہی بڑے مسائل میں ہیں۔ ابھی چار پانچ ماہ ٹھہر جائیں ـ

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…