بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی مہلت میں ناکا م ، اقتدار ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(آن لائن ) اسرائیلی وزیراعظم اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی مہلت میں ناکام ہوگئے ہیں اور آ ئندہ دو سے تین روز میں ان کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ممکن نظر آ تا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ میں بمباری کے بعد سے دوری اختیار کرنا شروع کردی تھی

اور ممکن ہے کہ ‘نیو رائٹ’ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ اپوزیشن لیڈر یائر لبید کے ہمراہ کسی بھی وقت اپنی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کرسکتے ہیں جس کے لیے پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔پارٹی اجلاس میں اتحادی جماعتیں حکومت کی تشکیل کے لیے تیار ہوجاتی ہیں تو نفتالی بینیٹ اسرائیل کے آئندہ وزیر اعظم بن جائیں گے اور موجودہ وزیراعظم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے تاہم نیتن یاہو بھی اپنے 12 سالہ اقتدار کو بچانے کے لیے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں اور اس کے لیے ان کے پاس بدھ تک کا وقت ہے۔تین ہفتے قبل بھی نفتالی بینیٹ اور اپوزیشن رہنما یائر لبید اقتدار کے مساوی تقسیم کے تحت حکومت تشکیل دینے کے قریب پہنچ گئے تھے جس کے تحت پہلے دو سال بینیٹ نفتالی اور اگلے دو برس لبید کو وزیر اعظم بننا تھا۔اس سے قبل نیتن یاہو نے یہی پیش کش اپوزیشن رہنما کو بھی کی تھی اور دونوں کے درمیان معاملات بھی طے پاگئے تھے لیکن فلسطینی شہر میں بمباری اور جارحانہ پالیسی اپنانے پر نفتالی بینیٹ نیتن یاہو سے ناراض ہوگئے تھے جس کے باعث اقتدار کا فارمولا طے نہیں پا سکا تھا۔  اسرائیلی وزیراعظم اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی مہلت میں ناکام ہوگئے ہیں اور آ ئندہ دو سے تین روز میں ان کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ممکن نظر آ تا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…