جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

اہم لیگی رہنما اور رکن اسمبلی انتقال کر گئے

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اخترسبحانی انتقال کرگئے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے رکن اسمبلی کے انتقال کی تصدیق اور بتایا کہ خوش اختر سبحانی دو ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ خوش اخترسبحانی پنجاب اسمبلی کی نششست پی پی 38 سیالکوٹ سے ن لیگ کے

ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اخترسبحانی انتقال کرگئے۔ دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ دائیں بازو کے لیبر لیڈر پیرزادہ امتیاز سید عارضہ قلب کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ہیں. پیرزادہ امتیاز سید پاکستان میں گلوبل مارچ چائلڈ لیبر، ملینیم مارچ وومن رائٹس جیسی تحریکوں کے علاوہ بانڈڈ لیبر اور چائلڈ لیبر کے قوانین بنوانے کی تحریکوں میں نمایاں رہے. جب کہ آئی ایل او سمیت مختلف عالمی ٹریڈ یونینز، میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور پاکستان کے مزدور طبقہ کی جنگ لڑی. واپڈا ملازمین کے حقوق کی تحریک اور بھٹہ خشت انڈسٹری کے مزدوروں کے لیے اندرون و بیرون ممالک آواز بلند کی. مرحوم کی نماز جنازہ رات گئے ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی. پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدر ضیاء سید، انجمن تاجران سرگودھا روڈ کے جنرل سیکرٹری سید فرخ عباس، اور حماد سید سے عوام نے تعزیت کی، مرحوم کی تدفین موضع کوٹ غلام رسول شاہ (مانو چک – ہیلاں روڈ) تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین میں رات گئے کر دی گئی. پاکستان کی لیبر رائٹس کی تحریک ایک جرات مند اور بے لوث راہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…