جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

ملکی خزانے پر وزیراعظم خود پہرہ دے رہے ہیں

datetime 30  مئی‬‮  2021 |

فیصل آباد /مکو آنہ (مانیٹرنگ +این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی دن رات کی محنت کے نتائج آ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام دوست پالیسی کی عکاسی ہے کہ ریکارڈ ٹیکس جمع ہوئے، ملکی خزانے پر وزیراعظم

خود پہرہ دے رہے ہیں، قوم کی جانب سے دیا گیا ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دیا جا رہا، جناح ہال ضلع کونسل فیصل آباد میں کورونا موبائل ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی بیٹھک پہلے ہی بیٹھ چکی ہے، آج بھی اس سے کچھ نہیں نکلے گا، اپوزیشن کا سیاسی تماشہ صرف گفتن اور برخاستن تک محدود رہے گا، پی ڈی ایم کی بیٹھک سے صرف مردہ چوہا ہی نکلی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ماضی میں نظرانداز کئے گئے اضلاع کو ترقی کے سفر میں ہمسفر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں وہ وقت دور نہیں جب پسماندہ اضلاع ترقی کے اعتبار سے بڑے شہروں کے ہم پلہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور پنجاب بھر میں شہریوں کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے صحافیوں کے لیے ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا ہے،کورونا نے پوری دنیا میں تباہی پھیلائی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کی دن رات محنت کے نتائج سامنے آرہے ہیں، فیصل آباد کے صنعتی شعبوں میں ریلیف دیا گیا ہے،ماضی میں فیصل آباد کی صنعتوں کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی کوشش معیشت کی بحالی تھی تاہم اب مستقل مزاجی

لائیں گے،ہم نے کامیابیوں کو آگے بڑھانا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے روشن خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور انڈسٹری کی بحالی کا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے کیونکہ صنعت کی بہتری اور بحالی کے لیے حکومت نے تمام اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری چلنے سے غریب کا چولہا چلتا ہے اور صنعتی شعبے کو جتنا ریلیف دیا گیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…