اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کو مدینہ طرز کی ریاست کے ہدف کے حصول کیلئے سفارشات پر کام تیز کر دیا گیا ،چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازکی شعبہ تحقیق کو سفارشات جلد تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ،یہ سفارشات وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مرحلہ وار نفاذ کو یقینی بنایا جائیگا۔عالمی سطح پر اسلاموفوبیا اور توہین رسالت عالمی سطح پر وزیر اعظم کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ،کونسل کی طرف سے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کے مؤقف کی بھرپور تائید کی گئی ،قبلہ ایاز نے وزیراعظم سے ملاقات اورطے شدہ فیصلوں کی تحسین کی ۔