جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

حافظ حمد اللہ کا بیٹا فوج میں خدمات انجام دے رہاہے اور ۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 10شہریوں کے قومی شناختی کارڈ بحال کرتے ہوئے تہلکہ خیز حکم جاری کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کی شہریت منسوخ کرنا اختیار سے تجاوز قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حافظ حمد اللہ کے ساتھ 10مزید شہریوں کے شناختی کارڈ بحال کر دیے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ

نے 29 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے عبدالرحیم ، نائیک محمد ، محمد حنیف اور دیگر کے شناختی کارڈ بھی بحال کرنے کا حکم دیا۔ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ میں قرار دیا کہ نادرا کسی کو بھی شہریت سے محروم کرنے کا اختیار نہیں رکھتا ، اس کا کام صرف رجسٹریشن کرنا اور ڈیٹا بیس برقرار رکھنا ہے ، نادرا خود سے نہ شناختی کارڈ بلاک، نہ معطل اور نہ منسوخ کرسکتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ شہریت کا معاملہ سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت متعلقہ اتھارٹی ہی دیکھ سکتی ہے، شناختی کارڈ معطل یا بلاک کرنے کے لئے جوڈیشل آرڈر ضروری ہے، حافظ حمد اللہ پاکستان میں پیدا ہوئے، ان کا بیٹا پاک فوج میں خدمات انجام دے رہا ہے، کچھ ریکارڈ پر موجود نہیں آخر یہ نتیجہ نکالا کیسے گیا حمد اللہ اور دیگر پاکستانی شہری نہیں ہیں، محض کسی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ پر نادرا کسی کی شہریت ختم نہیں کر سکتا۔تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شہریت بنیادی حق ہے جس کے بغیر کوئی سیاسی ، معاشرتی حقوق نہیں مل سکتے، پیدائشی پاکستانی قانونی طور پر خود بخود پاکستانی شہری بن جاتا ہے، حافظ حمد اللہ کے ٹی وی پر آنے کی پیمرا پابندی اختیار کا غلط استعمال تھا ، پیمرا نے آئین کے آرٹیکل 19میں دیئے حقوق کی خلاف ورزی کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…