جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 200 روپے اضافہ کے بعد 2 ہزار روپے فی من سے تجاوز کر گئی ہے،جب کہ گندم کی کم دستیابی کے سبب

فلورملز کو آٹے کی وافر سپلائی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، لاہور میں گندم کی فی من قیمت 1950 روپے اور 20 کلو آٹا تھیلا قیمت 1080 ہے، راولپنڈی میں اس وقت گندم کی فی من قیمت 2050 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کی قیمت 1100 روپے ہو گئی ہے، اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کی قیمت 60 روپے فی کلو ہے لیکن آٹا پہلے فیصل آباد ہی 65 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، ضلع میں چکی مالکان نے عندیہ دے دیا ہے کہ اگر اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا تو پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیں گے۔ میں ڈیڑھ ماہ قبل ہی تندوری روٹی کی قیمت بڑھاکر 15 روپے مقرر کی گئی ہے، آٹے کی قیمت میں اضافے کی صورت میں تندوری روٹی کی قیمت میں اضافے کا بھی امکان ہے، چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم نہ ملنے سے متعدد چھوٹی ملز کئی روز سے بند ہیں، محکمہ خوراک پرمٹ سسٹم ختم کر کے فلور ملز کو پنجاب بھر سے گندم خریدنے کی ازادی دے، محکمہ خوراک،پاسکو اور ضلعی افسران فلور ملز کی گندم پکڑ کر اپنے خریداری اہداف مکمل کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…