جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

شاہد آفریدی بھی وزیراعظم عمران خان کی باتوں سے اُکتا گئے

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی وزیراعظم عمران خان کی باتوں سے اکتا گئے ، تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اب کوئی نئی بات کریں کیونکہ پچھلے تین سالوں سے ایک ہی بات کو دہرایا جارہا ہے ’’نواز شریف اور آصف علی زرداری یہ کر گئے وہ کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لالا کے لقب سے مشہور شاہد خان آفریدی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو نیا مشورہ اور نئی اپیل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی جانب سے دیئے گئے ایک نئے انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی جس میں اْنہیں عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے تحریک انصاف کا آغاز کیا تھا، عوام اْن کی بہت سنتے تھے، اْن کی ایک آواز پر پوری قوم کھڑی ہو جایا کرتی تھی، اب عمران بھائی اپنے فیصلوں کی صفائیاں بہت دیتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی نواز شریف اور زرداری صاحب کو چھوڑ دیں، ڈھائی تین سال سے اْن کے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں، جہاں جاتے ہیں صرف اْن ہی کی بات کرتے ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کو چھوڑ دیں انہوں نے کیا کیا ہے، آپ یہ بتائیں آپ کیا کر رہے ہیں، اللّٰہ نے آپ کو موقع دیا ہے آپ وہ سب کر کے دکھائیں جس کے لیے عوام نے آپ کو ووٹ دیا تھا، ہم سب نے 2013ء اور 2018ء میں ووٹ دیا ہے آپ کے نظریئے کے لیے۔شاہد آفریدی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پرانے پاکستان کو ٹھیک کر لیں، پتہ نہیں اللّٰہ نے کتنی زندگی دی ہے، نیا پاکستان بھی ہم دکھ لیں گے، اپوزیشن کا بھی پاکستان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…