جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

جنت مرزا نے وزیراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 15 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی

وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 15 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کی تمام اداکاراؤں سمیت موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جنت مرزا سے قبل وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13 اعشاریہ 7 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا لیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد وہ اس دوڑ میں سب سے آگے نکل گئی ہیں۔دوسری جانب ابھی تک سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے مقبول اداکارہ عائزہ خان ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 9 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے لیکن جنت مرزا نے وزیراعظم عمران خان اور عائزہ خان دونوں کو ہی شکست دے دی ہے۔جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاو?نٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اْن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اْن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اْنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاو?نٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔اس وقت سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اْنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اْن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔واضح رہے کہ بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…