پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل پر پابندیاں لگائیں، فلسطین کو تسلیم کریں، برطانوی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے اور فلسطین کو بحیثیت ریاست تسلیم کرنیکا مطالبہ کردیا ہے۔لیڈز سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے برطانوی حکومت سے اسرائیل پر فوری طور پہ پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھا کر فلسطین میں جنگ بندی کرانے میں کردار ادا کرے۔رچرڈ برگن نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے استفسار کیا کہ فلسطین کے مزید کتنے بچوں کو مرنا ہوگا؟

انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ مزید کتنے گھر، اسکول اور ہسپتال تباہ ہوں گے جب برطانوی حکومت کسی قسم کا کوئی ایکشن لے گی؟۔برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسرائیلی حکومت پر پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔رچرڈ برگن نے برطانوی ایوان کو یاد کرایا کہ پارلیمنٹ میں 2014 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے ووٹ دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…