ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ہے،قیمت چکانا ہوگی،ترکی کا انتباہ

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اْسے اپنے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی۔ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کو جھنجھوڑ ڈالا ہے۔چاوش اولو نے نہایت مدلل انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی شہر کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح طور

پر کہا کہ اسرائیلی ظلم وبربریت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ معاملے میں اقوام متحدہ بھی کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ہے، اسرائیل کو اپنے جرائم کی قیمت چکانا ہو گی۔ ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ فلسطینیوں کی حفاظت کی ذمہ داری عالمی برادری کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطینیوں کی قانونی و اخلاقی ضروریات پوری کرنا ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…