اسلام آباد(آن لائن)کرونا وبا کے دوران 12 کھرب روپے سے زائد کے پیکج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹر جنرل کے مطابق کرونا وبا کیلئے دیے گئے مالیاتی پیکج میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل کی خصوصی آڈٹ رپورٹ پر مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا، آڈیٹر جنرل کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سے تصدیق ہونے کے بعد خصوصی رپورٹ شائع کی جائے گی جبکہ آئندہ دو ہفتوں تک مالیاتی پیکج سے متعلق
خصوصی آڈٹ رپورٹ جاری ہو گی۔ ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ مکمل کی جا چکی ہے۔اے جی پی کو وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹ کی اشاعت سے روکا گیاہے،حکومت نے آئی ایم ایف شرائط پر کووڈ اخراجات کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا، کرونا وبا کے دوران آئی ایم ایف نے 1 ارب 38 کروڑ ڈالر رقم فراہم کی تھی،عالمی بنک نے کرونا وبا کی روک تھام کیلئے پاکستان کی امداد کی تھی۔