جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری افسر سے بدکلامی و ہاتھا پائی، تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے بھائی کو جیل بھیج دیا گیا

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے بھائی رحمت اللہ ابڑو نے نثار کھوڑو اور جمیل سومرو پر کمیشن لینے کے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ ہر ٹینڈر پر 20 سے 30 فیصد کمیشن وصول کرتے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج لاڑکانہ کی عدالت میں ٹھیکیدار رحمت اللہ ابڑو کو پیش

کیا گیا جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمت اللہ ابڑو نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی والے ٹھیکوں میں مقابلوں کے بجائے چور دروازے سے صرف اپنا کمیشن لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف منصوبوں کے لیے کھلے ٹینڈر این آئی ٹی کے بجائے رشوت اور اقربا پروری کی بنیاد پر منظورِ نظر اور پیپلز پارٹی سے وابستہ ٹھیکیداروں کو الاٹ کیئے جا رہے ہیں۔رحمت اللہ ابڑونے کہا کہ نثار کھوڑو اور جمیل سومرو ہر ٹینڈر پر 20 سے 30 فیصد کمیشن وصول کرتے ہیں، اگر کھلے ٹینڈر این آئی ٹی ٹھیکیداروں میں مقابلوں سے دئیے جائیں تو منصوبوں کی لاگت میں نمایاں کمی آسکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کرپشن کی وجہ سے ایسا نہیں چاہتی۔واضح رہے کہ رحمت اللہ ابڑو کو گزشتہ روز پروونشل بلڈنگز کے ایگزیکٹو انجینئر آفتاب ابڑو کی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد سول لائن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔علاوہ ازیں رحمت اللہ ابڑو کو لاڑکانہ میں سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں انہوں نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نثار کھوڑو اور جمیل سومرو ہر ٹینڈر میں 20 سے 30 فیصد کمیشن وصول کرتے ہیں۔لاڑکانہ کی سیشن عدالت نے رحمت اللہ ابڑو کو 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…