اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں ہر 15 دن کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کا سلسلہ پچھلے کئی ماہ سے جاری ہے ۔ اس وقت ایک لٹر پٹرول 111 روپے 90 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ تیل کی دولت سے مالا مال جنوبی امریکہ کے ملک وینز ویلا میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت صرف تین روپے 16 پیسے ہے جو کہ دنیا میں سب سے کم ترین ہے۔ اگرچہ یہ ملک تیل کی دولت سے مالا مال ہے لیکن کرپٹ انتظامیہ اور بدعنوان حکومت کی وجہ سے اس کی بڑی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، یہاں کے شہری اپنی غربت مٹانے کیلئے دوسرے ملکوں کا رخ کرتے ہیں اور بعض اوقات غیر قانونی طریقوں سے اپنے ملک سے ’جان‘ چھڑا کر پڑوسی ملکوں میں محنت مزدوری کو ترجیح دیتے ہیں۔ ویب سائٹ گلوبل پٹرول پرائس کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول ہانگ کانگ میں ہے جہاں اس کی فی لٹر قیمت 384 روپے ہے۔