پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

حماس کے حملوں سے پہلی بار اسرائیل کو بڑا تجارتی نقصان ہونے لگا

datetime 20  مئی‬‮  2021 |

غزہ،واشنگٹن(این این آئی)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں سے پہلی بار اسرائیل کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔حماس کے حملوں سے اسرائیل کی تجارتی اوربحری صنعت (شپنگ) کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اسرائیلی پورٹس کیلئے وار رسک پریمیم نافذ کردیا گیا۔اسرائیلی پورٹ جانے والے جہاز 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافی دیں گے

جبکہ 7 دن سے زائد اسرائیلی پورٹ پر رہنے کی صورت میں رقم دگنی ہوگی۔اس کے علاوہ جہاز پر لدے سامان کے وار رسک پریمیم میں الگ اضافہ ہوگا۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی کی راہ ہموار کی جائے۔امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے گذشتہ ایک ہفتے میں یہ چوتھی فون کال ہے۔اسرائیلی میڈیا نے نیتن یاہو کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی نظام الاوقات نہیں دے رہے ہیں۔دوسری جانب صدر بائیڈن پرغزہ میں جنگ بندی کے لیے ان کی اپنی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے بھی دباؤ ڈالاجارہا ہے اور ان سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے زیادہ فعال کردارادا کریں۔وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان کیرین ژاں پائیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں لیڈروں نے غزہ میں رونما ہونے والے

واقعات،حماس اوردوسرے عناصر کی جنگی صلاحیتوں کو کم کرنے کے لیے اسرائیل کی پیش رفت اورعلاقائی حکومتوں کی سفارتی کوششوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ صدر نے وزیراعظم کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ آج ہی جنگ بندی میں پیش رفت کی غرض سے کشیدگی میں نمایاں کمی کی توقع کرتے ہیں۔ادھر غزہ میں اسرائیل کے

گذشتہ 10 روز سے جاری فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 219 سے زائد ہوگئی ہے۔اسرائیلی طیاروں کی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں غزہ شہر کا انفرااسٹرکچر ، سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اوروہاں انسانی صورت حال ابتر ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…