لاہور (آن لائن) اداکارہ اور میزبان متیرا نے فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہش ظاہر کردی ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں لکھاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے ملک فلسطین سے کوئی متاثرہ بچہ یا بچی گود لے سکیں اور اسے ماں کا پیار اور گھر کا تخفظ دے سکیں ۔ اداکارہ نے اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے اپیل کی کہ اگر ان میں سے کوئی بھی فلسطینی بچے کو گود لینے بارے آگاہی رکھتا ہے وہ انہیں ذاتی طور پر ان کے انسٹا اکائونٹ پر میسج کرے ۔