پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزارت داخلہ میں ای ویزہ پالیسی سسٹم کو ناکام بنانے کیلئے مافیا نے پنجے گاڑھ لیے،مافیا وزیراعظم عمران خان کے ’’نئے پاکستان‘‘ مشن کے حصول میں بڑی رکاوٹ بن گیا

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ میں ای ویزہ پالیسی سسٹم کو ناکام بنانے کیلئے مافیا نے پنجے گاڑھ لیے ،چین سمیت دیگر غیر ملکیوں کو پاکستان کا ویزا حاصل کرنے میں بہت سی دشواریوں کا سامنا ،مافیا وزیراعظم عمران خان کے ’’نئے پاکستان‘‘ مشن کے حصول میں بڑی رکاوٹ بن گیا ،وزیراعظم ای ویزہ پالیسی کو ناکام بنانے والے

سازشیوں کا فوری نوٹس لیں۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 14 مارچ 2019 کو غیر ملکی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان کے دروازے کھولنے کے لئے ایک نیا آن لائن ویزا سسٹم جاری کیا تا کہ دنیا بھر کے سیاحوں اور سرمایہ کاروں کوپاکستان کا ویزہ حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ تاہم اس سسٹم کے ا جراء کے بعدوزارت داخلہ کے کچھ عناصر نے جان بوجھ کر اس اقدام کو ناکام بنانے کی کوششیں شروع کر دیں تاکہ ویزا حاصل کرنے کے پرانے نظام کو بچایا جاسکے جو کرپشن اور بدعنوانی کا اہم ذریعہ تھا۔ ویزا سیکشن کے انچارج افسران مبینہ طور پر اپنے مالی فوائد کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستانی اور چینی ایجنٹوں کے ساتھ ملوث تھے جس کی ایک اہم مثال سیکٹر ایف 10 اسلام آباد میں مقیم ایک چینی شہری ڈاکٹر سو کی ہے جس کو جو انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جلاوطن کرنے کی واضح ہدایت کی تھی لیکن وزارت داخلہ کے کچھ نااہل اور موقع پرست افسران کی ملی بھگت سے وہ ابھی بھی پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔بھتہ خوری کی بار بار شکایات موصول ہونے پر اس وقت کے وزیر داخلہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے ویزا پروسیسنگ سے نمٹنے والے افسران کی پوری ٹیم کو تبدیل کیا اور نئی ٹیم کو یہ ٹاسک دیا کہ وہ پرانے ویزہ سسٹم کی جگہ تین یا چار ماہ میں ای ویزا سسٹم متعارف کرائیں۔ نئی ٹیم

نے ایڈیشنل سکریٹری داخلہ ڈاکٹر فخری عالم کی نگرانی میں اگست 2020 اپنے کام کا آغاز کیا۔ اس وقت کے جوائنٹ سکریٹری محمد خالد، سیکشن آفیسر ملک عثمان اور ابرار اعظم اور نادرا پروجیکٹ کی ٹیم نے وزیر اعظم کے خوابوں کو تعبیر دینے اور مافیا زکو شکست دے کر وزارتوں میں تبدیلی لانے کے لئے دن رات محنت کی اور

طے شدہ ٹائم لائن میں پورے نظام کی اوورہالنگ کر کے ایک نیا نظام تشکیل دیا جبکہ وفاقی کابینہ نے 30 اکتوبر 2020 کو ای ویزا پالیسی کی منظوری دی۔ اس پالیسی کے اجراء کے بعد 194 ممالک کو پاکستان کا کسی بھی قسم کا ویزہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن پورٹل تک رسائی دی گئی تا کہ غیر ملکی بغیر کسی پاکستانی سفارت

خانے یا قونصل خانے کا چکر لگائے کہیں سے بھی آن لائن پاکستانی ویزے کیلئے درخواست دے سکیں۔اسی ٹیم نے ایک مختصر وقت میں نئی افغان ویزا پالیسی 2020 کو بھی متعارف کرایا جس سے پاکستان میں افغان سرمایہ کاری کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی۔ اس افغان ویزا پالیسی 2020 کو افغان حکومت اور سپیکر قومی اسمبلی کی

زیر نگرانی قائم پاکستان افغانستان پارلیمانی دوستی گروپ نے بھی بہت سراہا۔ وزارت داخلہ کی باصلاحیت ٹیم نے ٹورسٹ ویزا پالیسی کی خوب تشہیر کی اور ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکنالوجی پر بھی کام کیا جس کا مقصد پاکستان میں اوور سٹے کرنے والے غیر ملکیوں کی نشاندہی کرنا اور دیگر مسائل کو دور کرنا تھا۔ لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا

پر دسمبر 2020 کے دوسرے ہفتے میں ٹیم کو اچانک ہٹا دیا گیا جبکہ ان قابل افسروں کا وزارت داخلہ میں کوئی متبادل نہیں ہے اور یہ بہت افسوسناک ہے کہ پورے ویزا سسٹم میں بہترین اصلاحات لانے کے باوجود ان افسران کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا گیا جس وجہ سے ای ویزا نظام اس وقت بہت سست رفتاری سے دوچار ہے اور چین سمیت

دیگر غیر ملکیوں کو پاکستان کا ویزا حاصل کرنے میں بہت سی دشواریوں کا سامنا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم یہ کہتے ہوئے حق بجانب ہیں کہ وہ ہر سطح پر مافیاز کا مقابلہ کررہے ہیں اور انہیں وزارت داخلہ میں بھی ای ویزا نظام کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف مافیاز کا فوری نوٹس لینا چاہیے کیونکہ وہ ”نیا پاکستان” کے مشن کی حصول کی کوششوں میں اہم رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…