اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )’’اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ ‘‘ترجمہ: الٰہی مجھے میرے بدن میں عافیت دے الیہی مجھے میرے کانوں میں عافیت دے الٰہی مجھے میری آنکھوں میں عافیت دے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ صبح و شام تین تین مر تبہ یہ پڑھیے۔ اور کر ونا وارئس اور بہت ساری بیماریوں سے حفاظت رہے گی۔ انشاء اللہ ۔
زندگی کے اندر بہت سی پریشانیاں آتی رہتی ہے بندے کو ان پریشانیوں کا اپنے سامنے آنے سے ڈرنا نہیں چاہیے ۔ آپﷺ نے فرمایا مسلمانوں کو جب کوئی غم ،دکھ ،رنج یا کوئی عذاب پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے اسکے گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔ ان سے بندے کو گھبرانا نہیں چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ بے شک اللہ رب العزت صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا پر خوش رہنا چاہیے کہ مالک تونے ہمیں چھوٹی تکلیف دے کر بڑی تکلیف سے نجات عطاء فرمائی ہے ۔ جب تم کو کوئی بھی مصیبت پہنچے تو اللہ تعالیٰ سے رنج نہ کرو ۔بلکہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی میں شکر کیا کرو ۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص صبح میں یہ دعا پڑھے تو اس دن بہترین رزق سے نوازا جائیگا اور جو شام کو ایک مرتبہ پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس رات بہترین رزق عطاء کرے گا اور برائیوں سے بچائے رکھے گا۔ وہ دعا یہ ہے ماشاء اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ اشھدان اللہ علی کل شی قدیر۔اگر آپ روزانہ صبح فجر کے بعد اور شام کو عصر کے بعد ایک دفعہ پڑھنے کا معمول بنا لیں تو اللہ تعالیٰ کی عطاء سے آپ کے کاروبار میں برکت عطاء فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ تمام بیماریوں سے نجات عطاء فرمائے گا۔ پریشانی اور تندستی دور کرنے کا علاج بتا دیتے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عباس ؓ فرماتے ہیں ہم سب گھر میں تھے حضورﷺ نے دروازے کی
دونوں چوکھٹوں کو پکڑ کر فرمایا اے بنو عبدالمطلب جب تم لوگوں کو پریشانی سختی پیش آئے تو یہ کلمات پڑھو ۔ربنا لا نشرک بہ شیئا۔ان کلمات کو اپنی سختی پریشانی اور تنگدستی کی صورت میں کثرت سے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ تنگدستیوں کو دور فرمائے گا۔ ایک اور عمل بتانے والا ہوں اگر اپنی حاجات کو پورا کروانا چاہتے ہیں تو وہ یہ عمل کرکے دیکھیں اللہ تعالیٰ حاجات کو پورا فرما دے گا۔
عمل یہ ہے کہ نماز فجر پڑھنے کے بعد قرآن کریم کی تلاوت او رذکر میں مشغول رہیں۔ اتنا زیادہ قرآن کی تلاوت کریں کے نیند میں مشغول ہوجائیں۔ یہاں تک تلاوت کریں کہ سورج کی کرنیں نکلی شروع ہوجائیں۔ پھر دو نفل اشراق کی پڑھیں اور سورۃ توبہ کی آخری دو آیات کو پڑھیں اور سرِ سجود ہوکر حق تعالیٰ سے اپنے امن وعافیت طلب کیجئے ۔ اللہ تعالیٰ اس عمل سے وہ پریشانی بھی دور ہوجائیگی جو صدیوں سے ہوگی ۔ اس عمل کرنے کی برکت سے وہ پریشانی جلد ازجلد حل فرما دے گا۔