جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

حکومت ہر معاملے پر کشکول لئے پھرتی ہے، کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے،عدالت حکومت پر شدید برہم

datetime 19  مئی‬‮  2021 |

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت ہر معاملے پر کشکول ہاتھ میں اٹھائے لئے پھرتی ہے اس طرح تو مسائل حل نہیں ہونگے۔چیف جسٹس قیصررشید اور جسٹس ارشد علی پرمشتمل پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی وی کے ملازم کے سروس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس

قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ اگر ہماری حکومت کو ساری چیزوں کیلئے باہر کے ممالک سے بھیک اور مدد لینی ہے تو پھر یہ حکومت کس طرح چلا رہے ہیں، ہر ادارے کیلئے باہر سے ماہرین طلب کئے جائیں گے تو کیا ہمارے ملک میں ایسا کوئی نہیں جس میں اداروں کو ٹھیک کرنے کی اہلیت ہو؟، حکومت ہر معاملے پر کشکول ہاتھ میں اٹھائے لئے پھرتی ہے اس طرح تو مسائل حل نہیں ہونگے، حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ہر چیز میں باہر سے امداد طلب کی جاتی ہے، اس میں خدشہ پیدا ہوگا کہ ملک کی سلامتی پر سمجھوتا کیا جا رہا ہے کیونکہ اگر باہر سے کوئی آکر آپ کیلئے ادارے ٹھیک کرتا ہے تو انکے مفادات کو بھی تو تحفظ ملے گا، کیا حکومت کو خبر نہیں کہ سرکاری ٹی وی خوشامد نامہ بن گیا ہے۔پی ٹی وی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے سروس سے متعلق تمام امور یہاں سے فائنل کرکے اسلام ا?باد بھیجے گئے ہیں چونکہ اب وہاں پر پی ٹی وی کی ری اسٹرکچرنگ ہو رہی ہے اور بورڈ آف گورنر بھی تحلیل کر دیا گیا ہے اسلئے یہ تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔پی ٹی وی کے وکیل نے بتایا کہ ایک پرائیوٹ فارم اس کی ری اسٹرکچرنگ کررہی ہے۔ چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ سرکاری ٹی وی صرف خوشامد نامہ بن گیا ہے لوگ لاکھوں تنخواہ لے رہے ہیں لیکن کچھ کام نہیں کرتے۔عدالت نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کو کل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…