اسلام آباد( آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ پیر کو کیا جائیگا۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین پیر
کے روز کیا جائیگا جبکہ حتمی منظوری وزارت خزانہ دے دی۔اوگرا ترجمان کے مطابق لاک ڈاؤن اور عید الفطر کی تعطیلات کے باعث 15مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکا تھا جس کے باعث اب پیر 17مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جائیگا اور اس ضمن میں سفارشات وزارت خزانہ کو ارسال کی جائینگی جبکہ قیمتوں کے حوالے سے منظوری وزارت خزانہ دے گی۔