جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کے پہاڑوں میں معلق عیدگاہ 2ہزار میٹر بلند یہ عید گاہ فیفا کے علاقے بکرعان میں واقع ہے

datetime 16  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)العربیہ نیوز کے مطابق سعودیہ کی فیفا گورنری میں مقامی شہریوں نے اس بار عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے بلند پہاڑوں میں معلق ایک مصلیٰ کا انتخاب کیا جہاں پر نماز کی ادائیگی کے طلسماتی مناظر سامنے آئے ہیں۔ ہرے بھرے درختوں اور پہاڑوں میں گھری

عید گاہ میں عید کی نماز کے موقعے پر’کرونا’ ایس اوپیز کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور شہریوں نے سماجی فاصلے کے تحت عید کی نماز ادا کی جس نے نماز کے مناظر کو اور بھی خوبصورت بنا دیا۔ منفرد مقام پر عید کی نماز  تصاویر حاصل اپنی کشش میں کسی طلسم ہوشربا سے کم نہیں۔فیفا کا یہ پہاڑی علاقہ سعودی عرب کے جنوب میں جازان میں واقع ہے۔ یہاں پر نماز کے لیے کھلی عید گاہ میں شہریوں نے ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا ہے۔ یہاں پر ہونے والی نماز عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے انہیں بے حد پسند کیا ہے۔
یہ معلق عید گاہ مغربی فیفا میں بکرعان کے مقام پر بنائی گئی ہے۔ اپنے منفرد قدرتی ماحول کی بدولت یہ عیدگاہ اپنی مثال آپ ہے۔بکرعان کا علاقہ سطح سمندر سے 2000 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ یہ کئی پہاڑی چوٹیوں اور پہاڑی سلسلوں کا حصہ ہے۔ یہاں کی بلند ترین چوٹی العبسیہ کہلاتی ہے۔ اس کے اطراف میں وادی ضمد اور شمال مغرب میں وادی جورا واقع ہیں۔ یہاں پرکافی کی کاشت کے علاوہ کئی دوسری فصلیں بھی کاشت کی جاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…