منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کورونا کی شکار مریضہ سے ہسپتال ملازم کی زیادتی متاثرہ مریضہ 24 گھنٹے بعد ہی دم توڑ گئی

datetime 16  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدھیہ پردیش (این این آئی)ریاست مدھیہ پردیش کے ایک سرکاری ہسپتال میں گزشتہ ماہ کووڈ کی ایک مریضہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کی موت واقع ہو گئی۔ حکام نے ایک ماہ تک اس واقعے کو چھپائے رکھا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھوپال میموریل ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سینٹر (بی ایم ایچ آر سی)کے حکام نے جنسی زیادتی کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہی ایک کووڈ مریضہ کی موت کے واقعے اور ملزم کی گرفتاری کے تقریباً ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد اب جا کر اس انسانیت سوز واقعے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق کووڈ انیس سے متاثرہ ایک 43 سالہ خاتون کو گزشتہ چھ اپریل کو بی ایم ایچ آر سی میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے ایک وارڈ بوائے کے ذریعہ جنسی زیادتی کے بارے میں ہسپتال کی انتظامیہ کو شکایت کی اور ملزم کی شناخت بھی کرلی۔پولیس کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار ہونے کے بعدمریضہ کی حالت بگڑ گئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا لیکن چند گھنٹوں کے اندر کی ان کی موت ہو گئی۔سینیئر پولیس افسر ارشاد ولی کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم سنتوش اہیروار نامی وارڈ بوائے کو گرفتار کر لیا۔ وہ فی الحال بھوپال سینٹرل جیل میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتوش اہیروار پر پہلے بھی ایک 24 سالہ نرس کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے اور اس کے لیے اسے کچھ دنوں کے لیے ملازمت سے معطل بھی کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…