ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

بھارت میں سمگلروں سے ایٹم بم میں استعمال یورینیم مواد برآمد ٗتہلکہ مچ گیا پاکستان کا شدید تشویش کااظہار

datetime 8  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت میں اسمگلروں سے ایٹم بم میں استعمال ہونے والی یورینیم مواد برآمد ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔دفترخارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں پاکستان نے کہا کہ بھارت میں 7 کلوگرام قدرتی یورینیم (ایٹم بم میں استعمال ہونے والے مواد) کے ایک غیر مجاز شخص سے قبضے میں لیے جانے پر کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔پاکستان کو بھارت میں

7 کلوگرام قدرتی یورینیم قبضے میں لیے جانے کی اطلاعات پر شدید تشویش ہے۔ترجمان نے کہاکہ ایٹمی مواد کی حفاظت تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ایٹمی مواد بھارت میں ایک عام شخص سے ملنا عجیب بات ہے۔ بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کروائیں۔پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بڑی مقدار میں حساس ایٹمی مواد ریاست کے کنٹرول سے باہر کیسے نکلا؟ بھارت اس کی شفاف تحقیقات کرائے اور بھارتی حکام ان وجوہ کی بھی نشاندہی کریں جن کے باعث قدرتی یورینیم چوری ہوا۔واضح رہے کہ چند روز قبل مہاراشٹر میں پولیس نے دو افراد کو 7 کلوگرام (15.4 پاؤنڈ) قدرتی یورینیم غیر قانونی طور پر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ممبئی میں واقع ”ہومی بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر” نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسمگلروں سے برآمد ہونے والی یورینیم انتہائی تابکار ہے جبکہ عالمی منڈی میں اس کی قیمت لگ بھگ 29 لاکھ ڈالر (44 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا پولیس نے ابتدائی اطلاعات کی

روشنی میں چند روز قبل اسٹنگ آپریشن کرکے جگر پانڈیا اور ابوطاہر نامی دو اسمگلروں کو گرفتار کیا۔بعد ازاں تابکار یورینیم کی تصدیق ہوجانے کے بعد، بدھ کے روز ان دونوں افراد کے خلاف ممبئی میں مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے جبکہ فی الحال اس یورینیم کی چوری سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ممبئی کی عدالت میں دونوں ملزمان کی پیشی کے بعد انہیں 12 مئی تک ریمانڈ پر انسداد دہشت گردی اسکواڈ

کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں خطرناک تابکار مواد کی چوری کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی 2016 میں مہاراشٹرا پولیس نے ممبئی کے نواحی شہر ”تھانے” سے تقریباً 9 کلوگرام یورینیم ضبط کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…