منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

دن میں تین بار دانت برش کرنے کا بڑا فائدہ سامنے آگیا، ماہرین کی تحقیق میں زبردست انکشاف

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل(یواین پی) جنوبی کوریا کے طبی ماہرین نے روزانہ دانت صاف کرنے کا ایسا فائدہ بتا دیا جسے جان کر کوئی بھی شخص برش کرنے میں غفلت نہیں کرے گا۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے تحقیقی اور طبی ماہرین نے دانت صاف کرنے کے حوالے سے

مطالعاتی تجربہ کیا، جس میں سیؤل اسپتال اور ایوہا ویمنز یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے ماہرین نے حصہ لیا۔تحقیق کے دوران ایک لاکھ 90 ہزار لوگوں کے دانت برش کرنے کے عمل اور اُن کے منہ کی صفائی کے حوالے سے دس سال کا ڈیٹا جمع کیا گیا جس کا ماہرین نے موازنہ کیا اور پھر رپورٹ مرتب کی۔تحقیقی اور طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ دن میں تین بار برش کرتے ہیں اُن کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کے خطرات 14 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق 10سال تک مسلسل برش نہ کرنے والے 16 فیصد شرکا کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہوا اور تقریباً اتنے ہی لوگوں کو مسوڑھوں کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر تائی جن سانگ کا کہنا تھا کہ ‘دانت برش کرنے کا یہ فائدہ 51سال سے کم عمر لوگوں میں سامنے آیا، اس سے زائد عمر کے لوگوں میں دانت برش کرنے کا کوئی فرق سامنے نہیں آیا اور ان کو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ ایک جیسا ہی رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…