ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3 فوجی جوان شہید

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

راولپنڈی(آن لائن)شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے کپتان اور دو جوانوں سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کے

حوالے سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں آپریشن کیا،جس کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے آفیسر کیپٹن فہیم اور دو جوان سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم جام شہادت نوش کرگئے‎خیال رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا تھا جس کے دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد زاہد الدین مارا گیا تھا۔ شمالی وزیرستان کا رہائشی زاہد الدین ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مارا جانے والا دہشت گرد زاہد الدین ٹارگٹ کلنگ، فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…