ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لوکی کا جوس بنا کر پیا جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے استعمال سے موسم گرما میں گرمی کی شدت سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ فرحت بخش ہری سبزی لوکی کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ لوکی وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہے، ماہرین غذائیت لوکی کو صحت بخش سبزی قرار دیتے ہیں اسی لیے کولیسٹرول لیول، شوگر لیول اور بلڈ پریشر

متوازن رکھنے کے لیے لوکی تجویز کی جاتی ہے، لوکی وٹامن سی ، کے ، اے ، ای ، آئرن فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ اس میں 92 فیصد پانی اور صفر کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ لوکی میں کلین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، کلین ایک قسم کا نیورو ٹرانسمیٹر ہے جو دماغ کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور ہمیں تناؤ، افسردگی اور دیگر ذہنی مسائل سے دور رکھتا ہے۔ اگر روزانہ صبح نہار منہ لوکی کا جوس پیا جائے تو اس سے دل کے کئی مسائل حل ہوتے ہیں یہ بلڈ شوگر متوازن رکھتا ہے اور دل کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔ لوکی کا جوس وزن کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، لوکی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، اس کے جوس سے آپ زیادہ دیر تک بھوک کے احساس کے بنا رہ سکتے ہیں اور اس میں کیلوریز بھی بہت کم ہوتی ہیں اس لئے لوکی کے جوس کو وزن میں کمی کا بہترین زریعہ ہے۔ لوکی کا جوس استعمال کرنے سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے، اس میں موجود فائبر آنتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مفید ہے۔ لوکی کا جوس آپ کے جسم میں ٹھنڈک میں پیدا کرتا ہے لوکی کا جوس گرمیوں کے دوران آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، اس کے استعمال سے معدہ ٹھنڈا رہتا ہے اور جسم کی گرمی دور ہوتی ہے لوکی کا جوس السر کے مریضوں کے لیے ایک بہترین علاج مانا جاتا ہے۔ لوکی میں پروٹین کی بھرپور مقدار پائے جانے کے سبب ورزش کے بعد اس کے  استعمال سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے، متاثر ہ پٹھوں کو نئے سرے سے بننے میں مدد ملتی ہے ، ورزش کے دوران جسم میں گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹس کی سطح کم ہو جاتی ہے جسے اس کے استعمال سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔لوکی میں ’ چولین ‘ نامی جز پایا جاتا ہے جس سے دماغی صحت اور یادداشت تیز ہوتی ہے ، چولین مجموعی صحت کے لیے بنیادی جز ہے ، انسانی جسم میں چولین کی موجودگی ذہنی دباؤ سمیت دماغ سے جڑی دوسری بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے، ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لیے لوکی کی کھیر یا رائتہ بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…