پشاور (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں 5 صحت مند بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق پانچوں بچے لڑکے ہیں اور خاتون کا تعلق لکی مروت سے ہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام بچے اور ماں صحت مند ہیں، سب کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو ) اسپتال کے گائنی وارڈ میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ خاتون کے ہاں شادی کے 8 سال بعد بچوں کی ولادت ہوئی، جس پر سارا خاندان بہت زیادہ خوش تھا۔