پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

کدو کے جوس میں لیموں ملا کرپینے سے جسم کو کیا زبردست فائدہ ملتا ہے ؟

datetime 2  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کدو کےبارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ واحد سبزی ہے کہ جس میں اتنی زیادہ مقدار میں پروٹین اور دوسری معدنیا ہوتی ہے کہ جو کسی دوسری سبزی میں نہیں پائی جاتی ۔ رسول اللہ ﷺ کے بارے میں آتا ہے کہ آپ ﷺ کدو کو بہت شوق سے کھاتے تھے ۔ بلکہ اس کی کاشے سالن میں تلاش کیا کرتے تھے ۔ اور اسی نسبت سے اولیاء کرام بھی اس کو شوق سےکھاتےہیں

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سبزی میں جو بظاہر معمولی نظر آتی ہے کس قدر معدنیات ہے ۔ اس کی دو قسمیں ہیں ایک گول اور دوسری لمبی. یہ دونوں قسمیں بازار میں تقریباً چھ ماہ تک فروخت ہوتی دکھائی دیتی ہیں. اطبا کا کہنا ہے کہ کدو کا مزاج سرد اور تر ہے. اس میں گوشت بنانے والے روغنی اور معدنی نمکیات کوٹ کوٹ کے بھرے ہوتے ہیں. قدرت نے اس سستی سبزی میں بہت سے اجزاء سموئے ہوئے ہیں. اس ارزاں سبزی میں کیلشیم‘ پوٹاشیم اور فولادی اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں. اس کے علاوہ وٹامن اے اور وٹامن بی بھی موجود ہوتے ہیں. یہ کثیر الغذاسبزی‘ قبض کشا ‘ معدے کی سختی‘ جلن اور تیزابیت کو دو کر دیتی ہے. کدو کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ہم آپ کو کدو کے جوس کا وہ فائدہ بتاتے ہیں جو عام طور پر لوگوں کو معلوم نہیں،یہ ہے کدو کا جوس ،یہ جوس پینے سے نہ صرف پیشاب کی جلن ختم ہوتی ہے بلکہ یہ آنتوں اور معدے سے تیزابیت اور انفیکشن بھی ختم کرتا ہے. جوس حاصل کرنے کے لئے ایک پورے کدو کو کدوکش کرنے کے بعد نچوڑ لیا جائے تو خاصی مقدار میں جوس حاصل ہوتا ہے. پیشاب کی تکالیف کے لئے ایک گلاس کدو جوس میں لیموں کا رس ایک چمچ ملا کر روزانہ پیا جائے تو اس مرض سے نجات مل جاتی ہے. کدو اور لیموں کے کھاری اجزاء جلن ختم کرتے ہیں. جدید ریسرچ کے مطابق پیشاب کے اعضاء میں انفیکشن ہو تو لیموں اور کدو جوس سلفا ادویات کے ساتھ دینا چاہیے کیونکہ ایسی صورت میں پیشاب آور الکلائین کا عمل کرتا ہے.

کدو جوس سے گردوں میں پتھریاں بھی نہیں بن پاتیں اور اگر چھوٹی موٹی پتھریاں ہوں تو خارج ہوجاتی ہیں .اس کا سب بڑا فائدہ جگر میں گرمی والوں اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ہوتا ہے .اس کے لئے کم از کم دس روز تک لگاتار صبح شام ایک ایک گلاس جوس پینا چاہئے۔اس سے بلڈپریشر بھی اعتدال پر آجاتا ہے اورآنتوں کے افعال درست ہوجاتے ہیں. ایک بار برطانیہ کے دورے کے

دوران کدو کے جوس کے بنے پیک دیکھ کر اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ یورپی لوگوں میں قدرتی اجناس کا خالص جوس پینا بھی نصیب ہوتا ہے.دنیا بھر میں خالص اجزا سے تیار کردہ جوس عام ہورہے ہیں ،پاکستان میں بھی یہ رجحان عام ہونا چاہئے یہ اس کے وہ فائدیں جو کہ اس وقت سامنے آئے ہیں ورنہ اس میں آور بھی فائدیہں ہوتے ہیں جیسے اگر کسی کا جسم کمزور ہو تو اسے چاہئے کہ کدو کا استعمال کریں اس سے جسم میں گوشت بنتا ہے اور اس کے ساتھ دماغ کی نشونما اور حافظے کی بہتری کے لئے بھی اکثیر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…